وفاقی حکومت ایسے فیصلہ نہ کرے جس پر صوبوں کو اعتراض ہو

وفاقی حکومت ایسے فیصلہ نہ کرے جس پر صوبوں کو اعتراض ہو

لاہور( جنرل رپورٹرپاکستان تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر نوشین حامد نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت ایسے فیصلہ نہ کرے جس پر صوبوں کو اعتراض ہو،خیبرپختون خواہ کو بجٹ میں معقول حصہ دیا جائے۔ پنجاب کے علاوہ دیگر صوبوں کے وزراعلی وفاقی حکومت کے اقدامات پر کئی بار اپنے تحفظات کا اظہار کرچکے ہیں، ایک بیان میں انہوں نے کہاکہ پنجاب میں تین فیصد گیس پیدا ہوتی ہے اور یہ صوبہ 42فیصد استعمال کرتا ہے ،پنجاب بڑا بھائی ہے ہم کسی صوبہ کے خلاف نہیں لیکن وفاقی حکومت کی گیس کی تقسیم کا طریقہ کار درست نہیں ،انہوں نے کہاکہ وفاقی حکومت کے اس طرح کے اقدامات سے صوبوں میں بے اطمینانی پیدا ہوگی اور قومی ہم آہنگی بھی متاثر ہوسکتی ہے ،وفاقی حکومت تمام صوبوں کو ساتھ لے کر چلے تا کہ صوبائی سطح پر وفاقی حکومت کے اقدامات کو رد نہ کیا جائے اور ملک ہم آہنگی مضبوط ہو

مزید : میٹروپولیٹن 1