مسلم لیگ ن کی قیادت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے
لاہورجنرل رپورٹر) پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما عابد حسین صدیقی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن ادھر اُدھر کی باتوں سے عوام کو الجھا نہیں سکتی مسلم لیگ ن کی قیادت کا بھانڈا پھوٹ چکا ہے جذباتی تقاریر اور جوش خطابت صرف ذوالفقار علی بھٹو شہید کو جچتا تھا جس نے قوم کے لئے بڑی قربانی دی ہے، جو لوگ خطرہ بھانپتے ہی باہر کا رخ کر لیں اور چار دن جیل میں گزارنا جن سے مشکل ہو جائے اُن کی ایسی حرکتیں شعبدہ بازی کے سوا کچھ نہیں ان خیالات کا اظہار انہوں نے وزیر اعظم کی سندھ کے عوام کے لئے جذباتی تقریر پر ردِ عمل دیتے ہوئے کیا انہوں نے مزید کہا کہ میاں برادران کا اپنی کرپشن کی داستانیں چھپانا ممکن نہیں رہا انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن کا طرز حکمرانی آمرانہ ہے ملک کے لئے پالیسیاں ڈرائنگ روم میں نہیں بالکہ ایوانوں میں بیٹھ کر بننی چاہیں جن کا رُخ میاں برادران کرتے ہی نہیں۔