ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولیات کی مکمل چھان بین کے بعد این اوسی جاری کئے جائیں، احمد حفیظ

ہاؤسنگ سوسائٹیوں کی سہولیات کی مکمل چھان بین کے بعد این اوسی جاری کئے جائیں، ...

لاہور(جنرل رپورٹر) ملک بھر میں بنائی گئیں ہاؤسنگ سوسائٹیوں اور دیگر رہائشی سکیموں کی طرفسے اعلان کردہ سہولیات کی مکمل چھان بین کے بعد تمام NOCs جاری کیے جائیں، شفاف سرمایہ کاری کے تحفظ کیلئے رہائشی سکیموں کے علاوہ متعلقہ اداروں پر بھی چیک اینڈ بیلنس رکھنا ہوگا، یہ باتیں پراپرٹی سلوشن کے مایہ ناز نو عمر اسٹیٹ ایڈوائزر ایسوسی ایشن کے رہنما باؤ حافظ احمد حفیظ نے اپنے 2 سالہ کیریئر میں پراپرٹی سلوشن کے بورڈ آف گورنرز کا چیئرمین منتخب ہونے پر کہا کہ چھوٹے گھروں پر مشتمل ہاؤسنگ سکیموں اور کالونیوں میں شفاف سرمایہ کاری کو تحفظ دینا ہوگا، انہوں نے مزید کہا انشاء اللہ گوادر میں شفاف رئیل اسٹیٹ سیکٹر ملکی ترقی میں اہم سنگ میل ثابت ہوگا، ملکی تاریخ میں سب سے بڑے فراڈ اور غبن پراپرٹی، ہاؤسنگ سکیموں، زمین اور پلاٹس کی خرید و فروخت کے دوران کیے گئے گذشتہ 17 سال کے دوران کھربوں روپے کے فراڈ کرنے والے افراد کا کڑا احتساب اور انصاف یقینی بنایا جائے، باؤ حافظ احمد حفیظ نے کہا کہ سرمایہ کاروں کو اچھے پروجیکٹس میں بہترین انویسٹمنٹ کیلئے پراپرٹی سلوشن اپنا بھرپور کردار ادا کرتا رہیگا۔

مزید : میٹروپولیٹن 1