ایس ایچ اور سول لا ئنز اوراہلکاروں کو 50ہزار روپے انعام

ایس ایچ اور سول لا ئنز اوراہلکاروں کو 50ہزار روپے انعام

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سی سی پی اور لاہور کیپٹن (ر)محمد امین وینس نے ایسٹر کے موقع پر شہر کے مختلف گرجاگھروں کا دورہ کیا اور سیکورٹی کے بہترین انتظامات کرنے پر ایس ایچ اور سول لائینز انسپکٹر ظہیرالدین اور ان کی ٹیم کو 50ہزار روپے کے علاوہ دو گرجا گھروں کے گارڈز کو انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سی سی پی او لاہور کیپٹن (ر)محمد اامین وینس نے سیکریڈ چرچ ریگل چوک،مال روڈ، ایبٹ روڈ،جیل روڈ،کینٹ،ماڈل ٹاؤن اور اقبال ٹاؤن کے علاقہ جات میں مختلف گرجاگھروں کا دورہ کرکے حفاظتی انتظامات کا جائزہ لیااورمسیحی بھائیوں کو ایسٹر کی مبارک باد بھی دی۔اس موقع پر سی سی پی او لاہور کیپٹن(ر)محمد امین وینس نے کہاکہ لاہورپولیس نے ایسٹر کے موقع پرہرسال کی طرح بہترین حفاظتی انتظامات کئے ہیں۔

مزید :

علاقائی -