جیل روڈ پر تیز رفتار بس نے ڈولفن فورس کی ہیوی بائیک کو ٹکر ماردی
لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)جیل روڈ لینڈ مارک پلازہ کے قریب بس اور ڈولفن فورس کی ہیوی بائیک کے درمیان ٹکر ہو گئی۔ڈولفن فورس کا اہلکار رخمی۔ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے موقع پر پہنچ پر طبی امداد دی۔تفصیلا ت کے مطا بق حادثہ لینڈ مارک پلازہ کے سامنے یو ٹرن پر آیا ،جب تیز رفتار بس نے ڈولفن فورس کی ہیوی بائیک کو ٹکر ماری۔ حادثہ میں ڈولفن فورس کے ایک اہلکار کو ٹانگ اور بازو پر شدید رخم آئے۔ لینڈ مارک یو ٹرن پر موجود ٹریفک وارڈنز نے گری ہوئی ہیوی بائیک کو بھی اْٹھایا۔ ریسکیو ون ون ٹو ٹو نے موقع پر پہنچ پر اہلکار کو طبی امداد دی۔