مانانوالہ:ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا

مانانوالہ:ٹریفک حادثہ میں زخمی ہونیوالا نوجوان چل بسا

مانانوالہ (نمائندہ پاکستان) مانانوالہ رورل ہیلتھ سنٹر کا ملازم موٹر سائیکل سے گر کر شدید زخمی جو زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے زندگی کی بازی ہار گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز مانانوالہ ہسپتال کا درجہ چہارم کا ملازم سینٹری پٹرول محمد افتخار جو کہ ڈیوٹی سے فارغ ہو کر واپس اپنے گاؤں لاگر جارہا تھا کہ راستے میں گر کر شدید زخمی ہو گیا جسکو لاہور ہسپتال ریفر کیا گیا مگر وہ بد قسمت نو جوان زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

مزید : علاقائی