سبزہ زار ، جوئےکی اطلاع پر غلط گھر میں چھاپہ ، خواتین یرغمال ،گالی گلوچ ، توڑ پھوڑ

سبزہ زار ، جوئےکی اطلاع پر غلط گھر میں چھاپہ ، خواتین یرغمال ،گالی گلوچ ، توڑ ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے کرا ئم ر پو رٹر سے)سبزہ زار پو لیس کا کا ر نا مہ ، چا در چا ر دیواری کا تقد س پا ما ل کر تے ہو ئے سول کپڑوں میں سب انسپکٹر سمیت 7مسلح ا فرا دنے پی ٹی سی ایل کے سابق ایس ڈی او کے گھر میں دا خل ہو کراہل خا نہ کو کمرے میں بند کردیا اور گھر کی تلا شی کے بہا نے ا لما ریو ں سمیت د یگر قیمتی سامان کی تو ڑپھو ڑ کردی ۔متا ثر ہ شخص کی جا نب سے 15پر کا ل ہو نے پر موقع سے فرا ر ہو گئے۔ متا ثر ہ شخص نے آئی جی پنجا ب اور سی سی پی اولا ہور سے واقعہ کی انکو ائر ی کا اپیل کی ہے ۔ تفصیلا ت کے مطا بق سبزہ زار کا ر ہا ئشی 60سالہ میا ں ارشاد نجمی جو پی ٹی سی ایل میں سابق ایس ڈی او تھا اور ریٹا ئر ہو چکا ہے ۔ متا ثرہ شخص کے مطا بق گزشتہ را ت 9بجے کے قریب سب انسپکٹر یوسف سمیت 7مسلح افرا د گھر میں یہ کہ کر دا خل ہو ئے کہ آپ کے گھر کی چھت پر ڈا کو ہیں اور پو لیس مقابلہ ہو ر ہا ہے اس دوران پو لیس نے گھر میں موجود اہل خا نہ کو ایک کمرے میں بند کردیا اور گھر کی تلا شی لینا شروع کردی اور تین منزلہ گھر میں تما م الما ریا ں سمیت قیمتی ساما ن تو ڑ دیا اورمتا ثر ہ کی بیٹی جو ڈاکٹر ہے اسے سمیت والد ہ کو گا لیا ں بھی نکا لتے ر ہے ۔ ارشاد کا کہنا ہے کہ دوگھنٹے بعد جب گھر سے کچھ بر آمدنہ ہوا تو یہ کہ کر چلے گئے غلط فہمی ہو گئی جس پر متا ثر ہ نے 15پر کا ل کی تو ایس ایچ او سبزہ زار موقع پہنچا اور بتا یا کہ مخبر نے اطلا ع دی تھی کہ اس گھر میں جوا ہوتا ہے جس پر کا رروا ئی کی لیکن غلط فہمی ہو گئی ۔ متا ثر ہ شخص کا کہنا ہے کہ وہ پی ٹی سی ایل میں سابق افسرا تھا اور اسکی بیٹی ڈا کٹر ہے پو لیس نے ان کے گھر میں دا خل ہو کر چادر چار دیو اری کا تقد س پا مال کیا ہے ۔اور خواتین سے بد تمیزی کی ہے آئی پنجا ب اور سی سی پی او لاہور سے اپیل ہے انکو ائر ی کی جا ئے ۔ اس حوالے سے ایس ایچ او سبزہ زا ر قیصر عزیز کا کہنا ہے کہ غلط فہمی میں ر یٹ ہو گئی ۔ اطلا ع مل تھی کہ گھر میں جوا ہو رہا ہے جس پر سب انسپکٹر اور اہلکاروں کوچھاپہ مارنے کیلئے روانہ کیا تھا پولیس ٹیم اصل ٹارگٹ کی بجائے ساتھ والے گھر میں داخل ہوگئی۔

مزید :

علاقائی -