قصور : مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق ، 2مزدور شدید زخمی

قصور : مختلف واقعات میں 4افراد جاں بحق ، 2مزدور شدید زخمی

قصور (بیورورپورٹ)بستی قادر آباد کے رہائشی منیر حسین نے مکان کی تعمیر شروع کر رکھی تھی۔گذشتہ روز زیر تعمیر مکان کی چھت کا لینٹر ڈالا جا رہا تھا کہ لیبر کی کوتاہی کی وجہ سے لینٹر کے نیچے کیے گئے قالب کے گرنے سے مکان مالک کا بھائی ریاض احمد اور دو افراد ارشد اور اکبر شدید زخمی ہو گئے ۔ریاض احمد زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے جاں بحق ہو گیا جبکہ دو مزدور وں کو زخمی حالت میں طبی امداد کے لیے ہسپتال بھیج دیا گیا ہے۔قصور کے گردونواح میں نامعلوم ملزمان نے دو مختلف واقعات میں دو افراد کو ہلاک کرکے نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا گیا ۔تفصیلات کے مطابق بھلو کے قریب سے ایک 45سالہ نامعلوم شخص کو مخالفین نے قتل کرکے نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا ۔تھانہ صدر قصور پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کے لیے ہسپتال بھجوادیا ہے۔جبکہ پولیس تھانہ سٹی پھولنگر کے علاقہ روسہ بھیل کے رہائشی52سالہ محمداسحاق کو نامعلوم ملزمان نے قتل کرکے نعش کو کھیتوں میں پھینک دیا ہے ۔تھانہ سٹی پھولنگر پولیس نے نعش کو قبضہ میں لے کر قانونی کاروائی مکمل کر لی ہے۔کوٹ رادھاکشن گندھیاں روڈ پر واقع گاڑیوں کی ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹنے سے محنت کش جاں بحق ہو گیا۔

تفصیلات کے مطابق محمداسماعیل حسب معمول موٹرسائیکل کو پنکچر لگا رہا تھا کہ اچانک ہوا بھرنے والی ٹینکی پھٹ گئی جس کے نتیجہ میں اسماعیل موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ ملاں والا کے رہائشی اخترعلی کا بیٹا دانش ملاں والا بائی پاس کے قریب سڑک کنارے کھڑاتھا کہ نامعلوم گاڑی نے ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہوگیااسے طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کردیاگیاہے،پولیس مصروف کارروائی ہے،

مزید : علاقائی