اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا لیبیا کے بیشتر علاقوں پر داعش کے تسلط اور ابتر صورت حال پر اظہار تشویش

اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کا لیبیا کے بیشتر علاقوں پر داعش کے تسلط اور ابتر ...

اقوام متحدہ (اے پی پی) اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریس نے لیبیا کے بیشتر علاقوں پر دہشت گرد داعش کے تسلط اور اس گروہ کے زیرقبضہ علاقوں کی ابتر صورت حال پر گہری تشویش کا اظہار کیا ہے۔ذرائع ابلاغ کے مطابق اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل انٹونیو گوٹریش نے ایک بیان میں لیبیا میں غیر یقینی سیاسی صورت حال اورلڑائی میں شدت پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔اپنے بیان میں انھوں نے کہا ہے کہ اس کے باوجود کہ بعض علاقوں پر داعش دہشت گرد گروہ کا تسلط نہیں ہے مگر ان علاقوں میں بھی اس گروہ کے عناصر سرگرم عمل ہیں اور وہ، لیبیا کے مختلف علاقوں میں ہونے والے سلسلے وار حملوں کے ذمہ دار ہیں۔واضح رہے کہ شام اور عراق کے بعد لیبیا تیسرا ایسا ملک ہے جہاں داعش دہشت گرد پوری طرح سرگرم ہے۔

مزید : عالمی منظر