عراق میں موصل آپریشن کے چھ ماہ مکمل ہو گئے

عراق میں موصل آپریشن کے چھ ماہ مکمل ہو گئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

بغداد(آئی این پی)عراقی فوج کی جانب سے موصل کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کے لیے شروع کی گئی عسکری کارروائی کے چھ ماہ پورے ہو گئے ،حکام کا کہنا ہے کہ ملکی دستوں نے موصل کے مشرقی حصے کو آزاد کرا لیا ہے جبکہ مغربی حصے میں داعش کے جنگجو ابھی تک موجود ہیں۔ غیر ملکی میڈیاکے مطابقعراقی فوج کی جانب سے موصل کو اسلامک اسٹیٹ سے آزاد کرانے کے لیے شروع کی گئی عسکری کارروائی کے چھ ماہ پورے ہو گئے ہیں۔ایک عراقی فوجی افسر نے بتایا کہ اسلامک اسٹیٹ اب اس شہر کے صرف سات فیصد علاقے پر قابض ہے۔ اس دہشت گرد تنظیم نے جون 2014 میں موصل پر قبضہ کر لیا تھا۔ موصل آپریشن کے دوران عراقی دستوں کو امریکی فضائیہ، کرد جنگجو تنظیموں اور دیگر داعش مخالف ملیشیا گروپوں کا تعاون بھی حاصل ہے۔

مزید :

عالمی منظر -