غریبوں اورپناہ گزینوں کے دکھ کو محسوس کیا جائے ٗپوپ فرانسس

غریبوں اورپناہ گزینوں کے دکھ کو محسوس کیا جائے ٗپوپ فرانسس

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ویٹی کن سٹی (این این آئی)کیتھولک عیسائیوں کے روحانی پیشوا پوپ فرانسس نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ غریبوں ٗپناہ گزینوں اور معاشرے کے پسماندہ طبقوں کے دکھ درد کو محسوس کیا جائے۔ایسٹر کے موقع پر ویٹی کن سٹی میں واقع سینٹ بسیلیکا میں خصوصی دعائیہ تقریب ہوئی۔پاپائے روم پوپ فرانسس نے مسیحی تہوار ایسٹر کی شب اپنے خطاب میں مہاجرین پناہ گزینوں، استحصال کے شکار اور جنگ سے متاثرہ افراد کا خاص طور پر ذکر کیا۔
پوپ فرانسس نے دنیا بھر میں ظلم اور نا انصافی کے قبول نہ کرنے پر بھی زور دیا۔ پوپ نے کہا کہ بدعنوانی اور نا انصافی کی وجہ سے مہاجرین، غریب اور پسماندہ افراد کے انسانی وقار کی ہر روز دھجیاں اڑا دی جاتی ہیں۔ اس موقع پر پوپ نے تمام عقیدت مندوں سے بہتر مستقبل کی امید زندہ رکھنے کے لیے بھی کہا۔

مزید :

عالمی منظر -