ایران میں طوفانی بارشیں اورسیلاب،حادثات میں 40 ہلاک

ایران میں طوفانی بارشیں اورسیلاب،حادثات میں 40 ہلاک

تہران(این این آئی)ایران میں طوفانی بارشوں اور سیلاب نے تباہی مچادی، شمال مغربی صوبوں میں سیلاب اور لینڈسلائیڈنگ کے باعث مختلف حادثات میں 40افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 8لاپتا ہیں، سیلاب میں پھنسی ایک گاڑی مسافروں سمیت کھائی میں جا گری ۔ایرانی میڈیا کے مطابق ملک کے شمال مغربی صوبے مشرقی ومغربی آذربائیجان، کردستان اور زانجان میں شدید بارشوں کے بعد سیلابی صورتحال مزید گمبھیر ہوگئی ہے، درجنوں دیہاتی علاقے زیر آب آچکے ہیں۔سیلاب سے عجب شیر اور آذرنامی ایرانی شہر سب سے زیادہ متاثر ہوئے ہیں، کئی پہاڑی علاقوں میں لینڈ سلائیڈنگ کے سبب کئی مکانات تباہ ہوگئے۔

مزید : عالمی منظر