ایسا الیکشن لڑیں گے (ن)لیگ کو لگ پتہ جائے گا ، ملک کو شریف خاندان سے نجات دلائینگے : بلاول

ایسا الیکشن لڑیں گے (ن)لیگ کو لگ پتہ جائے گا ، ملک کو شریف خاندان سے نجات ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر)پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کہا ہے کہ2017ء الیکشن کا سال ہے ، ہم نے تیاری کرلی ہے اس بار بھرپورانداز میں انتخابی میدان میں اتریں گے، تخت لاہور سمیت پورے ملک کو شریف برادران سے نجات دلائیں گے،2013ء کے انتخابات میں تحریک طالبان نے مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف کو کلین چٹ دی، باقی جماعتیں تو انتخابی مہم بھی نہیں چلا سکی تھیں۔ ایک انٹرویو میں انہوں نے کہا کہ ہمارے صدر کو بھی پابندکردیا گیا تھا،اب تمام بندشیں ٹوٹ چکی ہیں ،ہم بھٹو شہید کا نظریہ لیکر عوام کے پاس جائیں گے جیالوں کو باہر نکالیں گے ایوان صدر ، وزیر اعظم ہاؤس میں پیپلز پارٹی کا جھنڈا لہرائے گا۔ میں خود سارے پاکستان کا دورہ کروں گا۔ ہر ضلع میں جاؤں گا۔ گزشتہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کے ہاتھ باندھ دیئے گئے تھے۔ اس بار گاؤں گاؤں ، قریہ قریہ جا کر اپنے کارکنوں سے ملوں گا اورانتخابات میں بھاری اکثریت حاصل کریں گے۔ایوان صدر، وزیر اعظم ہاؤس ، اور چاروں صوبوں کے ایوان وزرا ئے اعلیٰ میں جیالے بیٹھیں گے۔ عوام کو ان کے حقوق دیں گے ۔ ہر دور میں ہمارے خلاف انتقامی کارروائیاں کی گئی ہیں آج بھی یہ سلسلہ جاری ہے پنجاب میں ہمارے کارکنوں کو ہراساں کیا جارہا ہے ۔ ہمیں سیاسی سرگرمیوں سے روکا جارہا ہے ۔ اس بار ہم رکنے والے نہیں ، ہم جانتے ہیں سیاست کیسے کرتے ہیں اور الیکشن کیسے لڑتے ہیں ۔ اب ایسا الیکشن لڑیں گے کہ (ن) لیگ کو لگ پتہ جائے گا ۔ ہم نے تیاری کرلی ہے ہم سے بہتر انتخابی مہم چلانا کوئی نہیں جانتا ۔ ہم بتائیں گے انتخابی مہم کیسے چلاتے ہیں۔ جب جیالے باہر نکلیں گے تو نقلی شیر ڈر کر بھاگ جائیں گے پاناما کے فیصلے کا سب کو انتظارہے یہی تو (ن) لیگ کا کمال ہے پوری قوم اس کا انتظار کر رہی ہے،عدلیہ کو دکھانا ہے کہ پاناماکا واقعی فیصلہ ہوا ہے۔ (ن) لیگ تو ہمیں برداشت نہیں کرے گی لیکن عوام ہمارے ساتھ ہیں۔
بلاول

مزید :

صفحہ اول -