مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کریگی ، مریم اورنگزیب

مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کریگی ، مریم اورنگزیب
 مسلم لیگ ن پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کریگی ، مریم اورنگزیب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


گوجرہ (آئی این پی ) وزیرمملکت برائے اطلاعات مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) 2018 کے انتخابات میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی ،حکومت نے چار سال میں بجلی کے بڑے منصوبے لگائے،نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے،سی پیک سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے۔اتوار کو گوجرہ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن 2018 کے انتخابات میں پہلے سے زیادہ نشستیں حاصل کرے گی ،آئندہ انتخابات میں کارکردگی کی بنیاد پر کامیاب ہوگی،نوازشریف کی قیادت میں ملک ترقی کی جانب گامزن ہے۔انہوں نے کہا کہ 2018 میں ملک کو اندھیروں سے نکال کر دم لیں گے،مسلم لیگ (ن) کی حکومت نے چار سال میں بجلی کے بڑے منصوبے لگائے،حکومت صحافیوں کی فلاح و بہبود کیلئے اقدامات کر رہی ہے،صحافیوں کی سیکیورٹی اور انشورنس سمیت دیگر مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کیا جائے گا۔مریم اورنگزیب نے کہا کہ نوازشریف کے دورحکومت میں دہشتگردی کا خاتمہ کیا جارہا ہے،سی پیک سے پاکستان میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری ہورہی ہے۔

مزید :

صفحہ اول -