بجٹ 26مئی کو پیش ہوگا،اس وقت کوئی سرکلر ڈیٹ نہیں،اسحاق ڈار

بجٹ 26مئی کو پیش ہوگا،اس وقت کوئی سرکلر ڈیٹ نہیں،اسحاق ڈار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد ( مانیٹرنگ ڈیسک)وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ اگلے مالی سال کا بجٹ 26مئی کو پارلیمنٹ میں پیش کردیاجائے گا۔ نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ رمضان کی وجہ سے بجٹ روزے شروع ہونے سے پہلے پارلیمنٹ میں پیش کر دیا جائے۔ حکومت اور بین الااقومی مالیاتی اداروں نے طے کیا ہوا ہے کہ 320ارب سے زیادہ کی ادائیگیاں سرکلر ڈیٹ ہیں،اس وقت کوئی سرکلر ڈیٹ نہیں ہے۔وزیر خزانہ نے 30 جون سے پہلے سرکلر ڈیٹ کی مد میں ادائیگیاں کرنے کا مثبت میں جواب نہیں دیا۔ اگر مسلم لیگ کی حکومت نے 2013 میں 4سوارب روپے کا سرکلر ڈیٹ ادا نہ کیا ہوتا تو اس وقت یہ حجم720ارب روپے ہوتا۔
بجٹ

مزید :

صفحہ اول -