سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈاجاری

سینیٹ کا اجلاس آج ہوگا، ایجنڈاجاری

اسلام آباد (آئی این پی )ایوان بالا (سینیٹ )کااجلاس آج پیر کو چار بجے شام ہوگا، جس میں وزیراعظم نوازشریف کی آمد بھی متوقع ہے ۔ تفصیلا ت کے مطابق حکومت سے ناراض چیئرمین سینیٹ میاں رضا ربانی وزیرخزانہ سینیٹر اسحاق ڈار اور قائد ایوان سینیٹر راجہ ظفرالحق کے منانے پر سینیٹ اجلاس کی کارروائی چلانے پر آمادہ ہوگئے ہیں،آج انکی صدارت میں سینیٹ اجلاس ہوگا اجلاس کے وقت کا تعین چیئرمین سینیٹ کی ہدایت پر کیا گیا اور انہوں نے اس بارے میں سیکرٹری سینیٹ کو ضروری ہدایات جاری کیں۔اجلاس کا ایجنڈا جاری کردیا گیا ہے،پرائیویٹ ممبر ڈے ہوگا،وزیراعظم کی ہدایت پر بڑی تعداد میں وزراء اجلاس میں حاضر ہونگے۔چیئرمین سینیٹ نے اجلاس کی کارروائی کو خوش اسلو بی سے چلانے کیلئے پارلیمانی جماعتوں کو بھی اعتماد میں لیا تمام پارلیمانی رہنماؤں نے اختیار چیئرمین سینیٹ کو دیدیاہے ۔

سینیٹ اجلاس

مزید : صفحہ اول