دہشت گرد محمد علی سے میرا رابطہ فیس بک پر ہوا اڑھائی ماہ قبل اس سے نکاح ہوا: ڈاکٹر نورین لغاری

دہشت گرد محمد علی سے میرا رابطہ فیس بک پر ہوا اڑھائی ماہ قبل اس سے نکاح ہوا: ...
دہشت گرد محمد علی سے میرا رابطہ فیس بک پر ہوا اڑھائی ماہ قبل اس سے نکاح ہوا: ڈاکٹر نورین لغاری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (اپنے کرا ئم رپورٹرسے) پنجاب سوسائٹی آپریشن میں گرفتا ر خاتون دہشت گرد ڈاکٹر نورین لغاری نے اہم انکشافا ت کئے ہیں ۔ ذرا ئع کے مطا بق جمعہ کے روز حساس اداروں کے آپریشن میں گرفتار ہونے والی خاتون دہشت گرد ڈاکٹر نورین لغاری سے تحقیقات میں نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ نورین کے مطابق اس کا رابطہ فیس بک پر دہشت گرد محمد علی سے ہواتھا ۔نورین کا نکاح محمد علی سے اڑھائی ماہ قبل اسی گھر میں آنے کے بعد ہوا۔ دہشت گرد محمد علی’’ دولت اسلامیہ‘‘ لاہور ڈویژ ن کا عسکری مسؤل تھا جبکہ محمد علی کا جو دوسرا ساتھی گھر کے چکر لگاتا تھا وہ اُن کا امیر تھا۔ ذرا ئع کا کہنا ہے کہ آپریشن کی رات امیر گھر میں موجود نہیں تھا۔گھر کی دیکھ بھال پر مامور شخص گاڑی پر آتا جاتا تھا،چھاپے کے دن بھی صبح کے وقت اس شخص کو گھر میں ناشتہ لاتے ہوے دیکھا گیا۔اہل محلہ نے گھر میں ہونے والی مشکوک سرگرمیوں کی رپورٹ فیکٹر ی ایریا تھا نہ میں کی تھی۔ ملزمہ کے انکشاف میں مزید بتا یا گیا ہے کہ مردم شماری کے دوران گھر پر تالہ لگا ہوا تھا۔ تین روز تک مردم شماری کی ٹیمیں گھرکے چکر لگاتی رہیں مگر تالہ لگا دیکھتی رہیں جس کے بعد ٹیم نے گھر کو خالی لکھ دیا۔ اہل محلہ کو شک اُس وقت ہوا جب دہشت گرد محمد علی کوتالہ لگے گھر کی دیوار پھلانگ کر باہر جاتے دیکھا گیا۔محمد علی کو حساس اداروں نے گھر سے نزدیک بیکری پر لگے سی سی ٹی وی کیمروں کی مدد سے شناخت کیا جہاں وہ روز مرہ کی اشیاء خریدنے جاتا تھا۔
نورین لغاری

مزید :

صفحہ اول -