بحریہ ٹاؤن، جنوبی ایشیاکے سب سے بڑے فاؤنٹین کا افتتاح

بحریہ ٹاؤن، جنوبی ایشیاکے سب سے بڑے فاؤنٹین کا افتتاح

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی(خصوصی رپورٹ) بحریہ ٹاؤن کراچی میں جنوبی ایشیاء کے سب سے بڑے ڈانسنگ فاؤنٹین کا افتتاح کر دیا گیا۔اس یادگار تقریب میں پانی، آگ، رنگ،پسِ پردہ میوزک پرجھومتی روشنیوں اور فواروں کے ہوشربا نظاروں نے دیکھنے والوں پر سحر طاری کر دیا۔ 23مارچ کو منعقد کی جانیوالی آزمائشی پرفارمنس سے ہی بحریہ فاؤنٹین نے بحریہ ٹاؤن اور کراچی شہر کے رہائشیوں کے دل جیت لیے تھے،جوگزشتہ روز منعقد ہ باضابطہ افتتاحی تقریب میں بحریہ فاؤنٹین کی پرفارمنس، تنورہ ڈانس،فاخر کے گیتوں اور دلکش آتشبازی سے خوب محظوظ ہوئے۔چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین افتتاحی تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے۔بحریہ فاؤنٹین کے افتتاح کے بعد اپنے خطاب میں انکا کہنا تھا،’پاکستان دنیا کے خوبصورت ترین ملکوں میں سے ایک ہے،تاہم جنوبی ایشیاء میں موجود دیگر ممالک کے مقابلے میں سب سے کم غیرملکی سیاح پاکستان آتے ہیں۔ایک ایسے وقت میں جب دنیا کا ہر ملک سیاحت پر توجہ دے رہا ہے، یہ پاکستان کیلئے تشو یشنا ک صورتحال ہے، ایک محفوظ اور خوبصورت پاکستان کی تعمیربحریہ ٹاؤن کا نصب العین ہے۔بحریہ فاؤنٹین کی تعمیر بھی ہمارے اسی عزم کا مظہر ہے۔ 250 سے زائد فاؤنٹین جیٹس،180 فٹ اونچائی کو چھوتے واٹر جیٹس، 2 واٹر سکرینز،350 LEDلائٹنگ پراجیکشن،لیزر اور فلیم تھروورز سے مزین بحریہ فاؤنٹین کو سنگاپور سنٹوزہ فاؤنٹین،شنگھائی ڈزنی لینڈ پارک، فیوچروسکوپ فرانس، دبئی فاؤنٹین اور دبئی کنال کے خالق، بین الاقوامی شہرت یافتہ ماہرین نے ڈیزائن کیا ہے۔ اس موقع پر بحریہ فاؤنٹین کے پراجیکٹ ہیڈ بیزل ڈی شرنماکرز کا کہنا تھا،بحریہ فاؤنٹین جنوبی ایشیاء کا سب سے بڑا اور بہترین فاؤنٹین ہے۔اتنے اعلیٰ پراجیکٹ اور اتنی اچھی ٹیم کا حصہ بننا میرے لیے کسی اعزاز سے کم نہیں۔
بحریہ ٹاؤن

مزید :

صفحہ اول -