گمشدہ افراد کیس ،زرداری خود مجرم نکلیں گے ، لوڈ شیڈنگ 2017کے بعد ختم ہوجائیگی،رانا ثناء اللہ

گمشدہ افراد کیس ،زرداری خود مجرم نکلیں گے ، لوڈ شیڈنگ 2017کے بعد ختم ...

لاہور(آئی این پی)وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ اے ڈی خواجہ نے سندھ حکومت کو کرپشن نہیں کرنے دی تو وہ برا ہوگیا ، گمشدہ افراد کے کیس میں آصف علی زرداری خود مجرم نکلیں گے ، بات سامنے آرہی ہے کہ ان لوگوں کو آصف علی زرداری نے خود اغوا کرایا تاکہ اس کی آڑ میں وفاقی اور پنجاب حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کر سکیں ۔ وہ آصف علی زرداری کے انٹرویو پر ردعمل دے رہے تھے ۔انہوں نے کہا کہ بجلی کے جن منصوبوں پر کام جاری ہے وہ دسمبر2017تک مکمل ہو جائیں گے جس کے بعد ملک سے لوڈشیڈنگ کا ہمیشہ ہمیشہ کیلئے خاتمہ ہو جائے گا۔ اے ڈی خواجہ کی تعیناتی سندھ حکومت نے خود کی ، جب اے ڈی خواجہ نے ان کی فرمائش پر بھرتیاں نہیں کیں نہ ان کو کمیشن کھانے دیا نہ خود کھایا تو اب وہ برا ہو گیا ہے ، جب ایک بندے تو تعینات کیا ہے تو اس کو ہٹانے کی وجوہات تو ہونی چاہیءں ۔ شوق سے چوہدری نثار کے خلاف ایف آئی آر کٹوا لیں تاہم گمشدہ افراد کے کیس میں ملزم آصف علی زرداری خود نکلیں گے ، بات سامنے آرہی ہے کہ ان لوگوں کو زرداری نے اس لئے اغوا کرایا تاکہ بہانہ بنا کر پنجاب اور وفاقی حکومت کے خلاف ہرزہ سرائی کر سکیں اور اس طرح سندھ کی عوام کو ڈرا کر ووٹ حاصل کیا جا سکے ۔

رانا ثنا

مزید : صفحہ اول