بھارت کا مضحکہ خیز گاؤں ، بچوں کے عجیب و غریب نام رکھنا وجہ شہرت

بھارت کا مضحکہ خیز گاؤں ، بچوں کے عجیب و غریب نام رکھنا وجہ شہرت
 بھارت کا مضحکہ خیز گاؤں ، بچوں کے عجیب و غریب نام رکھنا وجہ شہرت

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نئی دہلی(مانیٹرنگ ڈیسک)نام شخصیت کے آئینہ دار ہوتے ہیں ،کسی بھی فرد کے نام سے اسکی شخصیت کے بارے میں اندازہ لگایا جاتا ہے اور نام ہی کسی بھی شخص کی پہچان بن جاتے ہیں ،ہر والدین کی خواہش ہوتی ہے کہ اس کے بچے کا نام سب سے منفرد ہو ،ہر ماں باپ یہی چاہتا ہے کہ اس کے بچے کا نام جو بھی سنے اِ سکے نام کی تعریف کئے بغیر نہ رہے ،لیکن بھارت جس کی ہر شے ہی الٹی اور عجیب تصور ہوتی ہے کی ریاست راجستھان کے ’’بوندی ‘‘ نامی گاؤں میں لوگوں کے ایسے ایسے عجیب و غریب ناموں کا انکشاف ہوا ہے کہ جسے جان کر آپ بھی دنگ رہ جائیں گے۔مذکورہ گاؤں میں اگر آپ کو سنائی دے کہ صدر بکریاں چرانے گئے ہیں ،یا وزیر اعظم دہی لینے بازار گئے ہیں تو اس میں حیرت کی کوئی بات نہیں ،یہاں کے باسیوں نے اپنے بچوں کے نام بڑے ہی عجیب و غریب رکھے ہوئے ہیں ،اس گاؤں میں بچوں کے نام موبائل کمپنیوں حتیٰ کہ عدالتوں کے ناموں پر رکھے ہوئے ہیں۔گاؤں میں اگر کوئی بچہ بیمار ہو جائے تو ڈاکٹر بھی حیران رہ جاتا ہے جب اسے یہ کہا جاتا ہے کہ ڈاکٹر صاحب سام سنگ یا اینڈرائیڈ موبائل کو پچس لگ گئے ہیں اسے دوائی دیں دیں۔بوندی ضلع میں اعلیٰ عہدوں ،دفاتر ،موبائل کمپنیوں اور اسسریز کے ناموں پر نام رکھنا عام سی بات تصور ہوتی ہے۔اس ضلع میں اکثر لوگ آپ کو وزیر اعظم ، صدر ، گورنر ،چیف جسٹس ،جج صاحب ، سیشن کورٹ ،مجسٹریٹ ، ضلع کلکٹر،سام سنگ ، اینڈ رائیڈ ،سم کارڈ ،مس کال ،ایزی لوڈ ،نریندر ا مودی ،سونیا گاندھی راہول گاندھی ،پریانکا گاندھی ،آلو ، ٹماٹر ، گوبھی ،بکری ،چوزہ ،برفی ،رس گلہ ،چم چم ،گلاب جامن ،دہی بھلے ،ٹیکہ ، ڈاکٹر ،گولی ،کیپسول،پڑیا سمیت ایسے نام کثرت سے ملیں گے جن کے بارے میں آپ تصور بھی نہیں کر سکتے۔ پولیس حکام کے ناموں پر بھی آپ کو اس گاؤں میں درجنوں ’’آئی جی‘‘ ایس ایس پی ،ڈی ایس پی ،حوالدار ،دوراغہ ،مجسٹریٹ ،اہلمنداور ٹائپسٹ نامی شہری دیکھنے کو ملیں گے۔
بھارت گاؤں

مزید :

صفحہ اول -