ڈی آئی جی (ر) میجر مبشراللہ کی رسم قل میں اہم شخصیات کی شرکت

ڈی آئی جی (ر) میجر مبشراللہ کی رسم قل میں اہم شخصیات کی شرکت

لاہور (سٹاف رپورٹر) پولیس ٹریننگ سنٹر چوہنگ کے سابق سربراہ ڈی آئی جی میجر (ر) مبشراللہ کی رسم قل گزشتہ روز ان کی رہائش گاہ واقع -77-D ڈی ایچ اے فیز 8 کے بالمقابل ادا کی گئی۔ جس میں مرحوم کے عزیز و اقارب سمیت ہر شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کی گئی اور درجات میں بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی ہوئی۔ رسم قل میں شریک ہونے والی ممتاز شخصیات میں مرحوم کے سسر سابق صدر مملکت جسٹس (ر) محمد رفیق تارڑ، برادر نسبتی سینیٹر چودھری اعتزاز احسن، روزنامہ پاکستان کے چیف ایڈیٹر مجیب الرحمن شامی، پروفیسر اعجاز الحسن، سید محمد ممتاز شاہ، آرمی و پولیس کے موجودہ اور سابق اعلیٰ افسران شامل ہیں۔ شرکائے محفل نے مرحوم کے فرزند عبداللہ مبشر سمیت دیگر عزیز و اقارب سے اظہار تعزیت کیا اور مرحوم کی خدمات کو زبردست الفاظ میں خراج تحسین بھی پیش کیا۔ پولیس افسران کا کہنا تھا کہ ہمارا محکمہ ایک دیانتدار اور فرض شناس افسر سے محروم ہوگیا ہے۔ میجر مبشر نے عمر بھر حق اور سچ کا ساتھ دیا، کوئی دباؤ قبول کیا اور نہ کوئی سفارش۔

مزید : صفحہ آخر