حکمرانوں کا ایک خط عافیہ کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا،فوزیہ صدیقی

حکمرانوں کا ایک خط عافیہ کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا،فوزیہ صدیقی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) ڈاکٹر عافیہ کی ہمشیرہ ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ حکمرانوں کا ایک خط عافیہ کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا جو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے‘جب تک حکمران اور سرکاری حکام عدالتی فیصلوں کا پاس نہیں کریں گے عافیہ کی طرح عام آدمی کو انصاف نہیں ملے گا‘عافیہ کی امریکی جیل سے رہائی اور وطن واپسی کی جدوجہد آزادی کی علامت ہے‘ آزادی کے 70 سال بعد بھی حکمرانوں اور سرکاری حکام نے قوم کو غلام بنا کر رکھا ہوا ہے۔ اپنے ایک انٹر ویومیں فوزیہ صدیقی نے کہا کہ حکمرانوں کا ایک خط عافیہ کی رہائی میں رکاوٹ بن گیا جو تاریخ کا حصہ بن چکا ہے‘ عافیہ کسی شہر، صوبہ، زبان یا مسلک کی نہیں قوم کی بیٹی ہے۔
فوزیہ صدیقی

مزید :

صفحہ آخر -