قلعہ عبداللہ، قبائلی جرگہ کے شرکا پر فائرنگ 4،افراد ہلاک ، 4زخمی

قلعہ عبداللہ، قبائلی جرگہ کے شرکا پر فائرنگ 4،افراد ہلاک ، 4زخمی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


قلعہ عبداللہ (آئی این پی ) گلستان میں قبائلی جرگہ کے شرکا پر فائرنگ کرکے 4افراد کو ہلاک اور 4کو زخمی کردیا گیاجن میں قبائلی رہنما حاجی لالہ خان بادیزئی کا بیٹا بھی شامل ہے ،انتظامیہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کو قابو کرلیا۔ تفصیلات کے مطابق گلستان کاریز میں قبائلی رہنما حاجی لالہ خان بادیزئی امنتو ایریا میں زمین کے تنازع کے تصفیے کیلئے جارہے تھے۔وہ حاجی نیاز محمد بادیزئی کی دعوت پر ان کے مہمان خانے پہنچے ،اس دوران کسی بات پر تکرار ہوئی اور نیاز محمدنے کلاشنکوف سے فائرنگ کرکے 4افراد عبدالبصیر ولد حاجی لالہ خان ،نذیراحمد سکنہ چمن ،پائند خان سکنہ چمن اور ایک نامعلوم شخص کو قتل کردیا جبکہ گولیاں لگنے سے 4افراد حاجی گلستان ،محمداکبر ،نورمحمد اور ستار زخمی ہؤئے ،واقعہ کے بعد ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا ۔ انتظامیہ نے علاقے میں پہنچ کر صورتحال کو قابو کرلیا جبکہ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو سول ہسپتال کوئٹہ میں منتقل کردیا گیا ،واقعہ کے بعد علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔
قبائلی جرگہ

مزید :

صفحہ آخر -