زرداری نوازشر یف کوجلسے کر نے کا حق ووٹ کارکردگی سے ملیں گے‘ ایا ز صادق

زرداری نوازشر یف کوجلسے کر نے کا حق ووٹ کارکردگی سے ملیں گے‘ ایا ز صادق

لاہور(جنرل رپورٹر) سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کہا ہے کہ آصف زرداری اور نوازشر یف دونوں کا جلسے اور سیاست کر نے کا حق ہے مگر آئندہ عام انتخابات میں ووٹ کسی نعرے نہیں بلکہ کارکردگی سے ہی ملیں گے‘بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں اضافے کی وجہ سے ڈیموں میں پانی کا نہ ہونا ہے ۔حکومت وعدے کے مطابق2018سے پہلے ملک کو لوڈشیڈ نگ کے عذاب سے ضرور نجات دلا ئے گی، ‘چےئر مین سینٹ رضا ربانی کا شکوہ دورہوجائے گا اور حالات بہتر ہوجائیں گے‘وزیر اعظم اور اسحاق ڈار رضاربانی کو منانے پر مبارکباد کے مستحق ہیں۔وہ لاہور میں پارٹی کارکنوں سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے سپیکر نے کہا کہ کوشش ہوگی وزرا،ارکان پارلیمنٹ ،سینیٹ کی کارروائی بہترچلانے میں تعاون کریں‘حکومتی اور اپوزیشن ارکان ایوان میں حاضری کو یقینی بنائیں‘حکومت کی جانب سے رضا ربانی کو منانا خوش آئند ہے‘جمہوریت میں سب کو ملکر کردار ادا کرنا چاہیے۔ پاک چین اقتصادی راہدی ملکی ترقی اور خوشحالی کی ضامن ہے۔آج تمام ممالک سی پیک کا حصہ بننا چاہتے ہیں۔

ایاز صادق

مزید : صفحہ آخر