نامور ادیب، ممتاز بیوروکریٹ مختار مسعود کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

نامور ادیب، ممتاز بیوروکریٹ مختار مسعود کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی
نامور ادیب، ممتاز بیوروکریٹ مختار مسعود کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(سٹاف رپورٹر) ملک کے نامور ادیب اور سابق وفاقی سیکرٹری مختار مسعود کے ایصال ثواب کیلئے قرآن خوانی کا اہتمام ان کی رہائش گاہ واقع 177 شادمان 2 لاہور میں کیا گیا۔ جس میں مختلف شعبہ زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر مرحوم کے درجات کی بلندی کیلئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔ مرحوم کے گھر تعزیت کرنے آنے والوں کا تانتا بندھا رہا اور عزیز و اقارب سمیت دیگر لوگوں نے مرحوم کے صاحبزادوں سے افسوس کا اظہار کرنے کے ساتھ ساتھ مختار مسعود کی ملک و قوم کیلئے خدمات کو خوب سراہا۔ ایصال ثواب کی محفل میں جسٹس (ر) خلیل الرحمن رمدے، جسٹس (ر) سجاد سپرا، جسٹس(ر) اقبال حمید الرحمن، ممتاز صنعت کار سید بابر علی، سابق چیف سیکرٹری پنجاب پرویز مسعود سمیت مرحوم کے دیگر عزیز و اقارب اور دیگر ممتاز شخصیات شریک ہوئیں۔ دعا کے موقع پر مرحوم کے دونوں بیٹے سلمان مسعود اور سہیل مسعود بھی موجود تھے۔

لاہور(جنرل رپورٹر)وزیراعلیٰ شہباز شریف نے معروف ادیب، دانشور اور سینئر بیورو کریٹ مختار مسعود کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ وزیراعلیٰ نے اپنے تعزیتی پیغام میں سوگوار خاندان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ مختار مسعود مرحوم نے اردو ادب کے فروغ میں نمایاں خدمات سرانجام دیں اور ان کی ادب کے حوالے سے خدمات کو تادیر یاد رکھا جائے گا۔

مزید :

صفحہ آخر -