پانامہ کیس کافیصلہ آئندہ ہفتے ،طارق فاطمی ڈان لیکس میں ملوث ہیں:شیخ رشید

پانامہ کیس کافیصلہ آئندہ ہفتے ،طارق فاطمی ڈان لیکس میں ملوث ہیں:شیخ رشید

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک)سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشیداحمد نے کہاہے پانامہ کیس کافیصلہ آئندہ ہفتے آجائیگا،طارق فاطمی ڈان لیکس میں ملوث پائے جارہے ہیں ،نوازشریف 3باراسمبلیاں توڑدیں گے لیکن حمزہ شہبازکووزیراعظم نہیں بنائینگے ، کلبھوشن یادو پر فوج نے بہت زبردست شاٹ کھیلی ہے ،انڈیا انڈر پریشر ہے ،اگر وہ ٹائم لیتے ہیں تو رسوائی اور شرمندگی ان کے ہاتھ آئے گی ،کلبھوشن یادو دہشت گردی نہیں پاکستان کیخلاف غیر اعلانیہ جنگ میں ملوث تھا ، نواز شریف جب جانیوالے ہوتے ہیں تو اسی طرح اربوں روپے بانٹنے کا اعلان کرتے ہیں ،بعد میں پتا چلتا ہے چیک ہی باؤنس ہو گیا۔نجی ٹی وی چینل کو خصوصی انٹرویودیتے ہوئے انکا مزید کہناتھا بھارتی جاسوس کو ہم نے پھانسی دینی ہے ،وزیر اعظم نے آج تک کلبھوشن کا نام نہیں لیا ،نواز شریف ایک ڈرو لیڈر ہیں ،انکے اثاثے پوری دنیا میں پھیلے ہوئے ہیں ،فیصلے کے بعد دیکھیں گے کہاں کہاں انکی دولت نکلتی ہے ،آصف زرداری اور نواز شریف دولت جمع کرتے رہے ہیں لیکن یہ دولت ان کے نصیب میں نہیں ہے۔ طارق فاطمی کی بیگم صاحبہ این جی او چلا رہی ہیں ،ڈان لیکس کی رپورٹ پر نہ میڈیا کو سکون آئے گا اور نہ ہی ان کو سکون آئے گا ، پانامہ کیس میں ہمیں کسی نے آفرنہیں کی۔ حکومتی وزراء کی اسمبلی اجلاس میں دلچسپی نہیں ،قوم بغاوت کی جانب جارہی ہے ،ملک نوازشریف کی قیادت میں نہیں چل سکتا،ظلم کیخلاف آخری حدتک لڑتے رہیں گے۔گورنرسندھ محمدزبیرکونسلربننے کی اہلیت بھی نہیں رکھتے ،محمدزبیر نے تو اپنے بھائی اسدعمرکاکیرئیر بھی تباہ کردیاہے۔ آئندہ عام انتخابات میں اپنی نشست آسانی سے جیت جاؤں گا،ہرڈبے پرفوجی کھڑاہوگا،دھاندلی نہیں ہوگی ۔ داکٹر عاصم لندن میں ذلت کی زندگی گزاریں گے ،غیرت مند لوگ باہر نکلیں گے ،عام لوگ بغاوت کریں گے ، اگر انصاف کے راستے بند ہو جائیں ،انصاف نا انصافی میں تبدیل ہو جائے پاکستانی نوجوان پر بغاوت فرض ہو جاتی ہے۔ملک کیساتھ اگر کوئی ایک آدمی زیادتی کر رہا ہو تو پھر بات کریں ،میرا دل کہہ رہا ہے اللہ پانامہ کیس میں شیخ رشید کو عزت دے گا ،میں نے پانامہ کیس میں ججوں کو بھی حیران کر دیا ہے ،برصغیر کا اتنا بڑا فیصلہ آئے گا، پانامہ کیس میں مجھے انٹرنیشنل خطرات کی بو آ رہی ہے ،لیکن ججز کسی دباو میں نہیں آئیں گے۔
شیخ رشید

مزید :

علاقائی -