چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ڈاکٹر سورن سنگھ کے اہل خانہ کو 10لاکھ کا چیک

چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ کی جانب سے ڈاکٹر سورن سنگھ کے اہل خانہ کو ...

لاہور(جنرل رپورٹر)چیئرمین متروکہ وقف املاک بورڈ محمد صدیق الفاروق نے وفاقی وزیر برائے مذہبی امور سرادار یوسف کے ہمراہ گزشتہ برس قتل ہونے والے پاکستانی سکھ گور دوارہ پر بندھک کمیٹی کے ممبر ڈاکٹر سورن سنگھ کے اہل خانہ کو 10لاکھ کا امدادی چیک دیا جبکہ کئی سالوں کے بعد کھولے گئے پشاور ے گور دوراہ بھائی بیبا سنگھ کی تزئین و آرائش کے لیے پانچ لاکھ رویے کا چیک دیا اس موقع پر بورڈ کے ایڈیشنل سکیرٹری شرانئز محمد طارق وزیر ،ڈپٹی سیکرٹری عمران خان ،فراز عباس ،پرھان سردار تارا سنگھ ،سردار گوپال سنگھ چاولہ۔عامر حسین ہاشمی،ڈپٹی ایڈمنسٹریٹر پشاور محمد آصف خان ،سمیت دیگر سکھ رہنما اور بورڈ افسران انکے ہمراہ تھے چیئرمین بورڈ کا کہنا ہے کہ گورو دوارہ کی تعمیروترقی اور تزئین آرائش کے کام تیزی سے جاری ہے جبکہ سکھ یاتری کی رہائشی سہولت کے لیے گورو دروا رہ پنجہ صاحب حسن ابدال میں مزید 100کمروں کی تعمیر کا کام جلد شروع کر دیا جائے جائے بورڈ کے ایڈیشنل سیکرٹری شرانز محمد طارق خان وزیر نے بتایا کہ بھارتی اور پاکستانی سکھ رہنماؤں نے چیئرمین بورڈ کے سکھ قوم کے بہتری اور مذہبی مقامات کے لیے کیے گئے اقدامات کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ ہم حکومت پاکستان اور صدیق الفاروق کے بے حد شکر گزار ہیں ،حکومت نے ہماری مہمان نوازی اور سیکورٹی کے جو انتظامات کیے اسکی جتنی بھی تعریف کی جائے کم ہے ۔

مزید : علاقائی