مودی خون کا پیاسا ،کشمیریوں کی لاشیں دیکھے بغیر سوتا نہیں ،مشعال ملک

مودی خون کا پیاسا ،کشمیریوں کی لاشیں دیکھے بغیر سوتا نہیں ،مشعال ملک

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنر ل ر پو رٹر )کشمیری رہنما یسین ملک کی اہلیہ مشعال ملک نے کہا ہے کہ نریندر مودی کشمیریوں کے خون کا پیاسا ہے۔ کشمیریوں کی لاشیں دیکھے بغیر مودی کو رات نیند نہیںآتی۔وہ لاہور پریس کلب میں ہونے والے کتاب میلے میں میڈیا سے گفتگو کر ر ہی تھی اس موقع پر انہو ں نے کہا کہ لاہور سے شروع ہونے والی سیاسی تحریکیں ہمیشہ کامیاب ہوتی ہیں، اسی امید پر میں وکلاء اور صحافی برادری کے پاس آئی ہوں کہ وہ ملکر کشمیر کا مسئلہ عالمی سطح پر لڑیں۔مشعال ملک نے پاکستان کے تمام پریس کلبز سے اپیل کی کہ وہ مسئلہ کشمیر پر مشترکہ طور پر میڈیا کمیشن قائم کریں۔انہوں نے کہاکہ کشمیر میں بھارت کیجانب سے انسانیت سوز اقدامات کیے جارہے ہیں۔ کشمیری نوجوانوں کا قتل عام کرنے کے ساتھ ساتھ ان سے زبردستی پاکستان مردہ باد کے نعرے لگوائے جا رہے ہیں۔
مشعال ملک

مزید :

علاقائی -