ملک بھر میں گرمی ،چھٹی کے روز بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں

ملک بھر میں گرمی ،چھٹی کے روز بد ترین غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ نے عوام کی چیخیں ...

لاہور/اسلام آباد /کراچی /ملتان /فیصل آباد ( جنرل رپورٹر /آئی این پی) ملک بھر میں گر می اور چھٹی کے روزبدتر ین غیر اعلانیہ لوڈشیڈ نگ نے عوام کی چیخیں نکال دیں ۔لاہور کے بعض علاقوں میں دن کے اوقات میں10گھنٹے جبکہ شہر وں اور دیہات میں مجموعی طور پر 14سے 18گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ جاری رہی‘لوڈشیڈ نگ پر لاہور سمیت ملک کے کئی شہروں میں حکومت کے خلاف احتجاج مظاہر ے ‘ کئے گئے عوام نے بجلی کے بل نذرآتش کر نے کیساتھ ساتھ حکومت کے خلاف شدید نعرے بازی کی ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ آنیوالے دونوں میں لوڈشیڈ نگ میں مزید اضافہ ہوسکتا ہے ۔ بڑے شہروں میں مارکٹیں اور سر کاری وپرا ئیویٹ دفاتر بند ہونے کے باوجود بجلی کی لوڈشیڈ نگ میں کمی کی بجائے مسلسل اضافے دیکھنے میں آیا۔ لاہور سمیت بڑے شہروں میں بھی صرف دن کے وقت8سے10گھنٹے کی لوڈشیڈ نگ ہو رہی ہے رات کو بھی بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ جاری رہی ۔ بجلی کی طلب 15800 میگا واٹ اور رسد 11900 میگاواٹ ہے۔ 3900 میگا واٹ کا شارٹ فال ہے جس میں مزید اضافہ ہو رہا ہے لاہور میں ہفتے کی رات سے شروع ہونے والی آنکھ مچولی کا کھیل چھٹی کے روز بھی جاری رہا گھروں میں گرمی کے ستائے بڑے بچوں کا ایک گھنٹے بعد بجلی آنے کا انتظار جب طول پکڑتا ہے تو پریشانی کا شمار مشکل ہو جاتا ہے۔ ملتان ، فیصل آباد ، سمیت پنجاب کے دیگر شہروں میں بھی بجلی آنے اور جانے کا شیڈول کسی کو معلوم نہیں ۔

مزید : کراچی صفحہ اول