مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت سے منا یا

مسیحی برادری نے ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت سے منا یا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (جنر ل ر پو رٹر ) لاہور سمیت ملک بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام سے منا یا گیا ۔ اس موقع پر ملک بھر میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے ہیں۔مسیحی برادری ایسٹر حضرت عیسی علیہ اسلام کے دوبارہ زندہ ہونے کی یاد میں مناتی ہے، دنیا بھر میں ہر سال یہ تہوار بھر پور انداز میں منایا جاتا ہے۔ ملک بھر کی طرح لاہور کے گرجا گھروں میں بھی ایسٹر کے حوالے سے تقاریب منعقد کی گئی۔ نئے اور رنگ برنگے کپڑوں میں ملبوس مسیحی بہن بھائیوں کی گرجا گھروں میں آمد کا سلسلہ شروع ہوگیا، ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کو برقی قمقموں سے سجایا گیا۔ مسیحی برادری کے افراد اپنے عزیز واقارب کے گھروں میں مٹھائیوں، کیک تحائف کا تبادلہ بھی کیا گیا۔ایسٹر کے موقع پر گرجا گھروں کے اطراف میں سیکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے ، تقریبات میں شرکت کے لئے آنے والوں کی میٹل ڈیٹیکٹرز سے تلاشی لی جارہی ہے، گرجا گھروں کے باہر واک تھرو گیٹس لگائے گئے ہیں، پولیس موبائلز بھی گرجا گھروں کے اطراف میں پٹرولنگ کر رہی ہیں۔
ایسٹر