شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام، لانچ کے چند سیکنڈ میں پھٹ گیا‘جنوبی کوریا، امریکہ

شمالی کوریا کا میزائل تجربہ ناکام، لانچ کے چند سیکنڈ میں پھٹ گیا‘جنوبی ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


سیؤل( نیٹ نیوز )جنوبی کوریا اور امریکہ کا کہنا ہے کہ شمالی کوریا کی جانب سے مشرقی ساحل پر میزائل لانچ کرنے کی کوشش ناکام ہو گئی ہے۔شمالی کوریا کو ناکامی کا سامنا ایسے وقت میں کرنا پڑا ہے جب ایک روز قبل ہی اس نے امریکہ کو متنبہ کیا تھا کہ 'اگر امریکہ ہمارے خلاف لاپرواہی پر مبنی اشتعال انگیزی کرتا ہے، تو ہماری انقلابی قوت فوری طور پر اس کا سنگین جواب دے گی۔ ہم بھرپور جنگ کا اور جوہری جنگ کا اپنے انداز میں جوہری حملے سے جواب دیں گے'۔واضح رہے کہ اس ناکام تجربے سے 24 گھنٹے قبل ہی فوجی پریڈ میں دور مار کرنے والے بیلسٹک میزائل کی نمائش کی گئی تھی۔شمالی کوریا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پانچ ایٹمی تجربے پہلے کر چکا ہے۔جنوبی کوریا کی وزارت دفاع کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے 'شمالی کوریا نے اپنی مشرقی بندرگاہ سنپو سے نامعلوم قسم کے میزائل کا تجربہ کرنے کی کوشش کی لیکن یہ تجربہ ناکام رہا۔'امریکی کمانڈ نے بھی ناکام تجربے کی تصدیق کی اور کہا کہ انھوں نے ڈیٹیکٹ کیا اور پیچھا کرنے پر معلوم ہوا کہ وہ بظاہر شمالی کوریا کا بیلسٹک میزائل تھا۔اخدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے کہ شمالی کوریا کے سربراہ مزید جوہری تجربوں کا حکم دے سکتے ہیں۔
شمالی کوریا