سندھ حکومت کام شروع کرے،احتجاج ختم کردینگے :مصطفی کمال

سندھ حکومت کام شروع کرے،احتجاج ختم کردینگے :مصطفی کمال

کراچی (آئی این پی ) پاک سرزمین پارٹی کے سربراہ مصطفیٰ کمال نے کہا ہے سندھ حکومت کام شروع کرے،ہم احتجاج ختم کردیں گے،بات منوانے کیلئے تشدد کا راستہ اختیار نہیں کریں گے،کچرا اٹھانا وزیرکا کام نہیں،بلدیاتی حکومت کو دیا جائے،میرے 16نکات کراچی کی لائف لائن ہیں۔اتوار کو کراچی میں دھرنے کے شرکاء سے خطاب میں انکا مزید کہناتھا کہ معلوم تھا سندھ حکومت کی ہٹ دھرمی برقرار رہے گی،ہمیں احتجاج کے اگلے مرحلے میں داخل ہونا ہے۔ہم اچھی طرح سے اسٹریٹ پاور دکھا سکتے ہیں۔

مصطفی کمال

مزید : کراچی صفحہ اول