حیدر آباد میں اریکارڈ ترقیاتی کام کرا رہے ہیں:سید مراد علی شاہ
کراچی (اسٹاف رپورٹر ) وزیر اعلی سید مراد علی شاہ کی صدارت میں ضلع حیدرآباد کی صوبائی سالانہ ڈیولپمنٹ پروگرام سے متعلق اجلاس وزیر اعلی ہاؤس میں منعقد ہوا.اجلاس میں صوبائی وزراء میرہزار خان بجارانی,جام خان شورو , امداد پتافی ,جام مہتاب ڈہر , ڈاکٹر سکندر میندرو,مولابخش چانڈیو, فیاض بٹ,شرجیل انعام میمن, حیدرآباد کیمنتخب نمائندوں اور دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ ہم نے حیدرآباد کو کافی بہتر بنایا ہے,لیکن یہ کافی نہیں ہے. انہوں نے کہاکی ہم حیدرآباد کی ترقی کے لئے مل کر اور سچائی کے ساتھ کام کرنا ہے.انہوں نے کہا کہ حیدرآباد سے ہم نے تجاوزات کا کسی حد تک خاتمہ کر دیا ہے. انہوں نے مزید کہا کی حیدرآباد میں 19محکموں کی کل 98اسکیمیں جاری ہیں. ان اسکیموں کی کل مالیت 6.355بلین روپے ہیجس میں4بلین سے زیادہ جاری ہو چکے ہیں . وزیر اعلی سندھ نے کہا کی اب اصل کام یہ ہے کہ ہم میں سے ہر ایک کو جاری کاموں کی نگرانی کر نی ہے۔ اجلاس میں وزیر اعلی سندھ کو بتایا گیا کہ اس وقت 28اسکیمیں ایسی ہیں جن کے لئے پورے فنڈز جاری ہو چکے ہیں اور عہ جون میں مکمل ہو جائیں گی. اجلاس میں جام خان شورو نے وزیر اعلی سندھ کو بریفنگ دیتیہوئے بتایا کہ حیدر آباد شہر بڑھ رہا ہے اور ہم اس شہر کے لئے خصوصی اقدامات کر رہے ہیں تاکہ شہر کو صاف پانی دیا جا سکے.انہوں نے بتایا کہ حیدرآباد میں 4فلٹر پلانٹ ہیں . انہوں نے اجلاس جو مزید بتایا کہ وزیر اعلی سندھ کے حکم پر پانی کا سورس بڑھا رہیہیں اور2 مزید فلٹر پلانٹ لگانے ک پروگرام ہے.جام خان شورونے کہا کہ ہماری مشاورت جاری ہے کی دومزید فلٹر پلانٹ جا لوکیشن کون ساہونا چاہئے. اس موقع پر کمشنرحیدرآباد سہیل راجپور نے بتایا کہ اس وقت شہر کو60ایم جی ڈی پانی دیٹ جا رہا ہے جبکہ ضرورت اس سے کئی زیادہ ہیاس پر جام خان شورو نے کہا کہ ڈاؤن اسٹریم کیبجائے اب اپ اسٹریم کوٹری سے حیدرآباد کے لئے پانی کا انتظام کیا جا رہا ہے۔وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ میں شہر میں پانی ک سورس بڑھا رہا ہوں اور میں چاہتا ہوں کی شہر کو صاف پانی مہیا ہو۔جام خان شورو نے کہا کہ حیدرآباد کو پانی دریا سیبراہ راست دیا جارہا ہے, جس میں مٹی زیادہ ہوتی ہیاورصاف کرنے میں کافی وقت لگتا ہے جبکہ کراچی میں صاف پانی آتا ہے.اس پر وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ آپ مجھے حیدرآباد کے فلٹر پلانٹس کو اپ گریڈ اور نئی مشینری لگاکر دیں اسکے لئیمیں فنڈز دوں گا. وزیر اعلی سندھ نے ہدایت کی کہ جو فلٹر پلانٹ کام نہیں کر رہے ہیں ان کو بحال کریں.وزیر اعلی سندھ نے جام خان شورو کو ہدایت کی کہ حیدر آبا میں پانی جمع کرنے کے لئے نئے تالاب بنائے جائیں.