سانحہ ولی خان یونیورسٹی افسوسناک ہے‘ امیر حیدر ہوتی

سانحہ ولی خان یونیورسٹی افسوسناک ہے‘ امیر حیدر ہوتی

صوابی( بیورورپورٹ)اے این پی صوبہ خیبر پختونخوا کے صدر و سابق صوبائی وزیر اعلی امیر حیدر خان ہو تی نے سانحہ عبدالولی خان یونیورسٹی مر دان کی شدید مذمت کر تے ہوئے کہا کہ تعلیمی درسگاہوں میں زیر تعلیم نوجوان نسل و معاشرے میں صبر و بر داشت کا مادہ ختم ہونا نیک شگون نہیں ان خیالات کااظہار انہوں نے زیدہ ضلع صوابی میں یونیورسٹی کے مقتول طالب علم مشال خان کے والد محمد اقبال کے ساتھ تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد گفتگو کے دوران کیا۔ ضلعی صدر امیر الرحمن ، جنرل سیکرٹری حاجی محمد اسلام خان ، سابق جنرل سیکرٹری حاجی تمریز و دیگر رہنما بھی اس موقع پر موجود تھے۔ امیر حیدر خان ہوتی نے کہا کہ ہمارے ملک میں قانون اور عدلیہ موجود ہے اس لئے کسی کو قانون ہاتھ میں لینے کی ضرورت نہیں اگر کسی شخص نے بھی جرم کیا ہے تو اس کو سزا یا جزا دینا ہم لوگوں کا نہیں بلکہ عدالتوں کا کام ہو تا ہے۔ کسی کو یہ حق حاصل نہیں کہ وہ بغیر ثبوت کسی کو قتل یا تشدد کریں انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ باچا خان بابا کے عدم تشدد فلسفہ پر گامزن ہو کر صبر و تحمل اور بر داشت کا دامن ہاتھ سے نہ چھوڑیں اے این پی اس واقعہ کی شدید مذمت کر تی ہے #

مزید : کراچی صفحہ اول