مشال خان کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائے‘ اولسی جرگہ زیدہ

مشال خان کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائے‘ اولسی جرگہ زیدہ

صوابی( بیورورپورٹ)اولسی جر گہ زیدہ کے مشران نے متفقہ طور پر ایک قرار داد کے ذریعے صوبائی حکومت اور حکام بالا سے مطالبہ کیا ہے کہ مردان یونیورسٹی کے طالب علم مشال خان کے قتل کی شفاف تحقیقات کرائی جائے جب کہ قتل کے اصل محرکات اور حقائق عوام کے سامنے پیش کی جائے تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہو جائے۔ مشران جرگہ نے کہا کہ ہم ختم نبوتﷺ پر کامل یقین رکھنے والے لوگ ہیں مگر بغیر کسی ثبوت کے کسی کا اس طرح قتل کسی صورت جائز نہیں اس لئے ہم اراکین جر گہ زیدہ یہ مطالبہ کر تے ہیں کہ جلد از جلد تحقیقات مکمل کی جائے تاکہ کل کوئی اور مشال اس طرح نہ بجھ جائے#

مزید : کراچی صفحہ اول