مذہب کو ذاتی مفادات کی خاطر استعمال کیا جا رہا ہے ،وزیر دفاع

مذہب کو ذاتی مفادات کی خاطر استعمال کیا جا رہا ہے ،وزیر دفاع

گجرات(اے این این ) وزیر دفاع خواجہ محمد آصف نے کہا ہے مذہب کو ذاتی مفادات کی خاطر استعمال کیا جا رہا ہے ،اگر ہماری درسگاہوں میں مذہب کے نام پر تشدد کی لہر آگئی تو یہ سب کچھ بہا کر لے جائے گی۔ گجرات یونیورسٹی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیر دفاع نے کہامغرب ہم کو انتہاء پسند کہتا ہے جبکہ دہشت گردی کا فلسفہ کچھ اور ہے، پاکستان کسی مذہب یا فرقے کی ملکیت نہیں بلکہ پاکستان پاکستا نیو ں کا وطن ہے۔ نبی کریم ؐکی تعلیمات پرعمل نہ ہونے کی صورت میں تباہی مقدر ہو گی، محبتوں کو نفرتوں میں بدلنے والا شخص نبی کریمؐ کی تعلیما ت کی نفی کرتا ہے۔ پاکستان میں تمام مذاہب کے لوگ ہمارے ہموطن بھائی ہیں جبکہ ہمیں نفرتوں کا مقابلہ تعلیم، پیار و محبت سے کرنا چا ہیے ۔

وزیر دفاع

مزید : کراچی صفحہ اول