ہوٹلوں‘ ورکشاپوں میں کام کرنیوالے بچے سکولوں میں لائیں گے‘ فیض اللہ ترین

ہوٹلوں‘ ورکشاپوں میں کام کرنیوالے بچے سکولوں میں لائیں گے‘ فیض اللہ ترین

جام پور (نامہ نگار ) تعلیم پر توجہ دیے بغیر علاقائی پسماندگی کا خاتمہ ناممکن ہے۔ پنجاب بھر میں چھتیس اضلاع کے چیف ایگزیکٹو افسران کو دیے جانے والے بچوں کے داخلہ کا بیس فی صد ہدف پوراکرلیا گیا ہے ۔ ان شاء اللہ صوبہ بھر میں تمام ایسے بچے جو ہوٹلوں اور ورکشاپوں پر کام کرتے ہیں کو تعلیمی اداروں میں لائیں گے ۔ سیکرٹری تعلیم پنجاب کی زیر نگرانی ٹیم پنجاب کا لیٹریسی ریٹ بڑھانے (بقیہ نمبر11صفحہ12پر )

کے لیے کوشاں ہے۔ ان خیالات کا اظہار ڈائریکٹر ایڈمن پنجاب فیض اللہ خان ترین نے راجن پور کے ایک روزہ دورہ کے موقع پر داخلہ مہم کے سلسلہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر ڈی ای او سیکنڈیری میڈیم فوزیہ حنا۔ ڈی ای او امجد اسلام پتافی۔ ڈی ای او زنانہ میڈیم زاہدہ ریاض چانڈیہ۔ ڈپٹی ایجوکیشن افسر جام پور چوہدری محمد نواز ۔ڈپٹی زنانہ جام پور میڈیم اقصی نورین ۔ پرنسپل اسلامیہ ہائی سکول جام پور خالد محمود خان بھٹہ۔ پرنسپل ماڈل ہائی سکول جام پور عبدالخالق خان لغاری۔ سابق ڈپٹی ایجوکیشن افسر ملک ممتاز راجپوت۔پرنسپل سلیم آباد ہائی سکول محمد ربنواز خان۔ پرنسپل ہائر سیکنڈیری ہائی سکول کوٹ مٹھن راو ثناء اللہ خان ۔ہیڈمسٹریس گرلز ہائی سکول نمبر ایک جام پور میڈیم انیلہ ظفر ۔ اے ای اوز ودیگر ضلع بھر کے ہائی سکولوں کے سربرہان وہیڈ مسٹریس صاحبان موجود تھیں ۔انہوں نے کہا کہ سیکرٹری تعلیم پنجاب عبدالجبار شاہین کی قیادت میں صوبہ پنجاب میں لیٹریسی کی شرح کو بڑھانے کے لیے اور علاقوں کی پسماندگی کو ختم کرنے کے لیے تمام وسائل بروکار لائے جا رہے ہیں ۔ ترقی یافتہ ملکوں کی تاریخ سے تعلیم کی ہی ترقی کا راز ملتا ہے ۔ جاپان اور چین امریکہ جیسے ملکوں نے بجٹ کا زیادہ تر حصہ تعلیم پر خرچ کیا ہے ۔ وزیر اعلی پنجاب نے تعلیم کی ترقی کے لیے تمام وسائل فراہم کرنے کا عہد کر رکھا ہے ۔ بامقصدتعلیم ہی ہماری نسلوں کی تربیت کر سکتی ہے۔ پنجاب بھر کے تمام اضلاع میں داخلہ مہم کے اہداف کے حصول کے لیے کوششیں کی جارہی ہین اگر ہر فرد اپنی ذمہ داری کو احساس کرئے تو کوئی کام مشکل نہیں ہو سکتا ہے۔ محنت اور کام سے مخلص لوگ اپنی منزل ضرور پاتے ہیں ۔ راجن پور کی تعلیمی پسماندگی کے خاتمہ کے لیے سیکرٹر تعلیم پنجاب خصوصی ہدایات جاری کیے ہو ئے ہیں۔انہوں نے ٹیم کو مختصر وقت میں ہدف مکمل کرنے پر شاباش دی۔ اور امید ظاہر کی کہ وہ مقررہ ہدف کو حاصل کرلیں گے۔ ۔چیف ایگزیکٹو افسر تعلیم ثناء اللہ خان سہرانی نے کہا کہ ضلع راجن پور کو ایک لاکھ ترانوئے ہزار داخلہ کا ہدف دیا گیا تھا جس میں پندرہ دنوں میں میری ٹیم نے دن رات محنت کرکے آٹھارہ ہزار کچی کے بچوں کا ضلع بھرکے تعلیمی اداروں میں داخلہ ممکن بنادیا ہے اور بچے سکولوں میں تعلیم کے زیور سے اراستہ ہو کرکے اپنی قسمت اور مستقبل سنوار رہے ہیں ۔ تقریب سے فوکل پرسن امجد اسلام پتافی وڈپٹی ایجوکیشن افسر جام پور چوہدری محمد نواز ودیگر نے بھی خطاب کیا۔

مزید : ملتان صفحہ آخر