ملتان میں پہلی قومی ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے‘ جلال الدین رومی

ملتان میں پہلی قومی ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے‘ جلال الدین رومی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان ( وقائع نگار ) نشتر میڈیکل کالج و ہسپتال کے بورڈ آف مینجمنٹ کے چیئرمین خواجہ جلال الدین رومی نے کہا ہے کہ طبی کانفرنسوں سے جدید ریسرچ اور طریقہ علاج بارے تبادلہ خیال ہوتا ہے ۔ ملتان میں پہلی قومی ڈینٹل کانفرنس کا انعقاد خوش آئند ہے ۔ وہ نشتر انسٹی ٹیوٹ آف ڈینیٹسٹری ’ (بقیہ نمبر30صفحہ12پر )
این آئی ڈی‘ ملتان کے زیر اہتمام قومی ڈینٹل کانفرنس کے دوسرے روز اور پہلے روز مہمان خصوصی کی حیثیت سے خطاب کررہے تھے ۔انہوں نے کہا ڈاکٹر مسیحائی کا پیشہ ہے ۔ تمام ڈاکٹرز محنت اور لگن سے مریضوں کی خدمت کررہے ہیں ‘ حکومت کی بھی کوشش ہے کہ ہسپتالوں ‘ مراکز صحت اور ڈاکٹرز کو بہتر سے بہتر سہولیات فراہم کرے ۔ انہوں نے اپنے خطاب میں مزید کہا کہ حکومت پنجاب نے آئندہ بجٹ میں ملتان سمیت صوبہ بھر کے تمام ہسپتالوں کے بجٹ میں اضافہ کی یقین دہانی کروائی ہے ۔ انہوں نے نوجوانوں کو مخاطب ہوکر کہا کہ یہ ملک و قوم کا سرمایہ اور مستقبل ہیں ‘ جو نہ صرف ملک و قوم کی خدمت کر رہے ہیں بلکہ اپنے خاندان کا نام بھی روشن کرتے ہیں ۔ کانفرنس سے پرنسپل این آئی ڈی پروفیسر ڈاکٹر ریاض وڑائچ ‘ ایم ایس ڈاکٹر الیاس تنویر ‘ ڈاکٹر امجد باری ‘ ڈاکٹر وقاص احمد و دیگر نے بھی خطاب کیا ۔ ڈاکٹروں نے کانفرنس کے آخری روز تحقیقی مقالے بھی پیش کیے ۔ بعدازاں شرکاء کو شیلڈ بھی دی گئیں ۔ واضح رہے یہ کانفرنس دو روزہ تھی جس میں آنیوالے تمام تر اخراجات مذکورہ ہسپتال کی انتظامیہ نے اپنے بجٹ سے کیا ہے جسکی تفصیل ویب سائٹ پر اپ لوڈ کر دی جائیگی ۔