سرکاری اراضی پر ہاؤسنگ سکیم بنانے والے ڈویلپرز کیخلاف نیب کی انکوائری شروع

سرکاری اراضی پر ہاؤسنگ سکیم بنانے والے ڈویلپرز کیخلاف نیب کی انکوائری شروع

ملتان(نمائندہ خصوصی) نیب ملتان بیورو نے ڈیرہ غازیخان کے موضع گدائی شمالی مین سرکاری اراضی پر عزیز ٹاؤن کے نام سے ہاوسنگ سکیم بنانے ڈویلپرز کے خلاف انکوائری شروع کردی ہے۔ اس سلسلے مین فوجی احتساب بیورو نے عظمت ٹاؤن ہاوسنگ سکیم بنانے والے ڈویلپرز حبیب اللہ کن بزدار، امان اللہ خان بزدار کے خلاف تشہیری مہم شروع کردی ہے نیب قبل ازیں نیب ملتان بیورو کو درخواست (بقیہ نمبر33صفحہ12پر )

ہوئی کہ حبیب اللہ خان بزدار اور امان اللہ خان بزدار نے موضع گدائی شمالی ڈیرہ غازی خان میں 75کنال اراضی پر عظمت ٹاؤن کے نام سے ہاوسنگ سکیم بنائی ۔ لیکن متعلقہ ادروں سے منظوری ہی حاصل نہ کی ۔ ڈویپلرز نے کالونی کے نزدیک واقع 33کنال سرکاری اراضی بھی اپنی ہاوسنگ سکیم میں شامل کرلی ہے اور جعل سازی سے الاٹیز کو سرکاری اراضی فروخت کردی جس پر نیب ملتان بیورو نے انکوائری شروع کردی۔ اس حوالے سے نیب ملتان بیورو نے ایسے تمام الاٹیز سے درخواستیں طلب کرلیں ہیں۔ ڈویلپرز نے سرکاری اراضی فروخت کی ۔اس طرح کے تمام الاٹیز کو 15روز میں نیب ملتان بیورو سے رجوع کرنے کی ہدایات جاری کی گئیں ہیں۔

مزید : ملتان صفحہ آخر