شہبازشر یف اب ’’لوڈشیڈ نگ ‘‘کا نام لینا بھی گناہ سمجھتے ہیں:قمر الزمان کائر ہ

شہبازشر یف اب ’’لوڈشیڈ نگ ‘‘کا نام لینا بھی گناہ سمجھتے ہیں:قمر الزمان ...

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(جنرل رپورٹر) پیپلزپارٹی پنجاب کے صدر قمرزمان کائرہ نے کہا ہے ن لیگ شعبدہ بازیوں کے سوائکچھ نہیں کر رہی ‘ شہبازشر یف اب ’’لوڈشیڈ نگ ‘‘کا نام لینا بھی گناہ سمجھتے ہیں ،ن(بقیہ نمبر34صفحہ12پر )
لیگ نے قوم کو بجلی دینے کی بجائے ٹرک کی ’’بتی ‘‘کے پیچھے لگادیا ہے ‘کر پشن کی کہانیاں پوری قوم جانتی ہے ،پانامہ میں بھی اربوں روپے کی ن لیگ کی کر پشن پکڑی جا چکی ہے ۔ اتوار کے روز گفتگو کرتے ہوئے قمر الزمان کائرہ نے کہا شہبا زشر یف اور نوازشر یف نے قوم کو چھ ماہ میں بجلی کی لوڈشیڈ نگ سے نجات دلانے کا نعرہ لگایا مگر چارسال میں بھی لوڈشیڈ نگ ختم ہونے کی بجائے مزید بڑھ رہی ہے اس سے بڑی حکمرانوں کی ناکامی اور کیا ہوسکتی ہے ؟۔ پنجاب میں شفافیات کا نعرہ لگانیوالے شہباز شر یف بتائیں سستی روٹیُ آشیانہ اور پیلی ٹیکسی سکیموں کا کیا بنا ،ان منصوبوں میں اربوں کی کر پشن قوم کو آج بھی یاد ہے اور آئندہ عام انتخابات میں ن لیگ کو اپنی کر پشن اور نااہلیوں کا ہرصورت حساب دینا پڑ یگا ۔