ڈپٹی کمشنرز کو حساس اور پُرخطر مقامات کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ہدایات جاری

ڈپٹی کمشنرز کو حساس اور پُرخطر مقامات کی سکیورٹی انتظامات کا جائزہ لینے کی ...

رحیم یارخان(بیورونیوز) حکومت پنجاب نے رحیم یارخان سمیت صوبہ بھرکے تمام ڈی سیز‘ آرپی اوز‘ ڈی پی اوزکوہرہفتے میں چارحساس اورپرخطرمقامات کادورہ کرکے ان کی سیکورٹی کے انتظامات کاجائزہ لینے کی ہدایات محکمہ داخلہ پنجاب کی (بقیہ نمبر46صفحہ12پر )

وساطت سے جاری کی گئی ہیں جن میں مزیدکہاگیاہے کہ ہرتحصیل میں اسسٹنٹ کمشنراورڈی ایس پیزہفتہ میں چاربارایسے مقامات کاخودجائزہ لیاکریں گے اوررپورٹس بھجوائیں گے ‘ کسی قسم کی غفلت یاکوتاہی برداشت نہ کی جائے گی احکامات پرضلعی حکام نے عملدرآمدشروع کردیاہے۔

مزید : ملتان صفحہ آخر