وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانہ کلچر تبدیل کر دیا ہے‘ میاں عرفان دولتانہ

وزیر اعلیٰ پنجاب نے تھانہ کلچر تبدیل کر دیا ہے‘ میاں عرفان دولتانہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

لڈن(نامہ نگار)مر کزی انجمن تاجران لڈن کی طرف سے لڈن پولیس کی شا ندار کا ر کردگی پرخراجن تحسین پیش کر نے کی تقریب تھا نہ لڈن میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی ممبر صو بائی اسمبلی میاں عرفان عقیل دولتا نہ،ممبر قو می اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم شاہ،ڈی پی او وہا ڑی عمر سعید ملک تھے جبکہ ڈی ایس پی صدر وہا ڑی عمران رشید ،صدر مر کزی انجمن تاجران ضلع وہا ڑی ارشادحسین بھٹی،صدر(بقیہ نمبر40صفحہ7پر )
انجمن تاجران میلسی شیخ سلیم،سا بق صدر پریس کلب وہا ڑی نوید اقبال قریشی،حاجی مختار احمد بھٹی،شیخ خا لد مسعودبھی مہمان تھے اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ممبر صو بائی اسمبلی میاں عرفان دولتا نہ نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نے جہاں پر دیگر سرکا ری اداروں کا ما حول ٹھیک کیا ہے وہی پر تھا نہ کلچر کو بھی تبدیل کیا گیا ہے انہوں نے کہا کہ ڈی پی او وہا ڑی عمر سعید ملک کرائم فائٹر آفیسر ہیں جن کی تعنیا تی سے ضلع بھر میں کرائم کی شر ح میں واضع کمی ہوئی ہے تقریب میں ممبر قومی اسمبلی سید ساجد مہدی سلیم نے خطاب کر تے ہوئے کہا کہ کوئی شک نہیں اگر پولیس اسی طرح بر وقت کا راوئیاں کرے تو جرائم کو مکمل طور پر ختم کیا جا سکتا ہے ،انجمن تاجران کے ضلع وہا ڑی کے صدر حاجی ارشاد حسین بھٹی نے کہا کہ وہا ڑی میں فالکن فورس کے قیام سے سٹریٹ کرائم میں کمی ہوئی ہے مر کزی انجمن تاجرا ن لڈن کے صدر حاجی محمد حسین آرائیں اور سیکر ٹری اطلا عا ت و نشریات محمد سعید افضل نے کہا کہ جس طرح ایس ایچ ا و تھا نہ لڈن مر زا رحمت علی با بر نے اپنی ٹیم کے سا تھ ملکر ہو نے والی ورادات کو ٹریس کرتے ہوئے لا کھوں روپے کی ریکوری کروائی وہ تعریف کے مستحق ہیں اگر پولیس اسی طرح اچھا کام کر تی رہی تو انجمن تاجران پولیس کی تعریف کر تی رہے گی اور ان کے ساتھ شا نہ بشانہ کھڑی رہے گی سابق صدر وہا ڑی پریس کلب حاجی نوید اقبال قریشی نے کہا کہ میڈیا کے نما ئندے بھی جرائم کے خاتمہ کے لیے پولیس کے ساتھ شا نہ بشانہ کھڑے ہیں اس موقع پر ڈی پی اوہا ڑی عمر سعید ملک نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اپنی جا نوں پر کھیل کر عوام کے جان و مال کی حفاظت یقینی بنا رہے ہیں تھا نہ کلچر کو عوام دوست ما حول میں تبدیل کردیا ہے فرنٹ ڈیسک کے قیام سے سائلین کو ایف آئی آر درج کر وا نے میں آسا نی ہو رہی ہے ضلع بھر کے تھا نوں میں میرٹ پر ایس ایچ اوز تعنیات کئے ہیں ڈی پی او وہا ڑی نے ایم پی ائے میاں عرفان دولتا نہ کی درخواست پرلڈن میں فالکن فورس کی تعنیا تی کی یقین دہا نی کروائی تقریب کے آخر مہما نا ن خصوصی نے شاندار کا ر کردگی پر ایس ایچ او لڈن مرزا رحمت علی بابر ،اے ایس آئی حیات ڈوگر ،اے ایس آئی غلام عباس گھمن ،کانسٹیبلز ،علی شیر ،ظہور احمد ،پی کیو آر کمپنی کما نڈر عبد الغفار انجم اور دیگرز میں شیلڈ زاور میڈلز تقسیم کئے ۔تقریب میں میاں جاوید ممتاز خان دولتانہ ، چئیرمین میاں شاہد خان دولتانہ ، چئیرمین میاں مختار خان دولتانہ ،صدر مرکزی انجمن تاجران لڈن حاجی محمد ارشاد بھٹی ،ملک عرفا ن منظور لنگڑیال ،صدر انجمن تاجران لڈن حاجی محمد حسین آرائیں ،ملک مشتاق احمد ،محمد یاور ورک صدر انجمن کلاتھ ایسوسی ایشن ،حاجی عبدلمجید صدر کریانہ سٹور ایسوسی ایشن ،حاجی محمد نواز وٹو،چوہدری محمد فیاض سرور ،راشد علی چوہان ،ملک احمد نواز لنگڑیال ،حاجی وارث رضا ، میاں سجاد خان دولتانہ صدر لڈن الیکٹرانک میڈیا ایسوسی ایشن ،مصدق چوہدری ،منور حسین رجانہ ،حاجی محمد عارف کھوکھر ، متین سالک ، حاجی مختار احمد بھٹی ،صداقت علی ، شفقت یعقوب ٹپی،محمد ناصر ،ریاض احمد دولتانہ،پرویز خان بلوچ،محمد شریف فوجی، سمیت کثیر تعداد میں دیگر ز بھی موجود تھے۔