عزاداری پر پابندی قبول نہیں ہے

عزاداری پر پابندی قبول نہیں ہے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ملتان (سٹی رپورٹر)شیعہ علما کونسل پنجاب کے صدر علامہ(بقیہ نمبر24صفحہ12پر )
سید سبطین حیدر سبزواری نے واضح کیا ہے کہ عزاداری سید الشہدا پر کوئی پابندی قبول نہیں، ماضی میں قربانیاں دے کر اسے زندہ رکھا آئندہ بھی ایسا ہی کریں گے۔حکومت سکیورٹی کے بہانے سے شعائر تشیع کو محدود کرنے اور ملت جعفریہ کو دبانے کا خیال دل سے نکال دے۔کسی قسم کی آمریت کا مقابلہ کرنے کی ہمت رکھتے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے شیعہ علما کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ جس میں حکومت کی طرف سے طے شدہ مجالس عزا کے انعقاد میں سکیورٹی کے نام پر رکاوٹیں کھڑی کرنے پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صوبائی سینیر نائب صدر شیعہ علماکونسل مولانا موسیٰ رضا جسکانی پرروجھان میں مدرسے کا سالانہ جلسہ منعقد کرنے پر مقدمہ درج کی مذمت کی گئی۔
سبطین حیدر