شبقدر میں خسرہ کی وباء پھیل گئی ،ایک ہی خاندان کے 5بچے مرض میں مبتلا

شبقدر میں خسرہ کی وباء پھیل گئی ،ایک ہی خاندان کے 5بچے مرض میں مبتلا

شبقدر (نمائندہ خصوصی)خسرہ کی وباء ایک گھر میں پانچ بچے جان لیوا مرض میں مبتلا خسرہ کی ٹیکوں میں اصل دوائی نہیں زہر براہوا ہے ،گھر کے سربراہ کا بیان تفصیلات کے مطابق شبقدرآٹکے کے رہائشی اور قومی وطن پارٹی کے رہنماء غلام حبیب نے شبقدر پریس کلب میں اپنی بیمار بچوں کے بارے میں تفصیلات بیان کہا کہ میرے گھر میں موجود بچے ،سہیل ،احمد ،الیاس ،یونس اور حسیبہ خسرے کے موزی مرض میں مبتلا ہو کر موت اور حیات کے کشمکش میں مبتلا ہے اور احتیاطی ٹیکے لگانے کے باوجود بھی ہمارے بچے اس موزی مرض کے شکار ہوئے ،جو ناقابل یقین ہے انھوں نے وزیر صحت سے ٹیکوں کے بارے میں تحقیقات کا مطالبہ کیا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر