جے یو آئی چارسدہ کا اجلاس

جے یو آئی چارسدہ کا اجلاس

چارسدہ (بیورورپورٹ)جمعیت علمائے اسلام کا اجلاس ۔ لوڈ شیڈنگ کیخلاف اے پی سی کے دھرنے میں بھرپور شرکت کا فیصلہ ۔ آئندہ عام انتخابات کیلئے پارٹی ٹکٹ اور امیدواروں کا فیصلہ ابھی نہیں کیا گیا ۔عالمی اجتماع عام کے دور رس نتائج برآمد ہونگے ۔ مولانا محمد ہاشم خان۔ تفصیلات کیمطابق جمعیت علمائے اسلام کے ضلعی کابینہ کا اجلاس زیر صدارت ضلعی امیر مولانا محمد ہاشم خان منعقدہوا ۔ اجلاس میں نائب امیر مولانا محمد طیب، جنرل سیکرٹری پیر مفتی گوہر علی ، مفتی ظاہر اللہ ، نائب امیر منتظر شاہ ، مولانا شوکت علی ، حاجی عبد الرشید ، شیر رحمان ، ضلعی ترجمان عطاء اللہ خان اور دیگر ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں اور تینوں تحصیلوں کے عہدیداران اور کارکنوں کو کامیاب عالمی اجتماع پر مبارک باد دی گئی ۔ اجلاس سے خطاب کر تے ہوئے مولانا محمد ہاشم خان اور دیگر نے آج لوڈ شیڈنگ کے خلاف اے پی سی کے احتجاجی ریلی اور دھرنے میں بھر پور شرکت کا فیصلہ کیا اور اس حوالے سے پارٹی تنظیموں کو ہدایات جاری کئے گئے ۔ مولانا محمد ہاشم خان نے واضح کیا کہ آئندہ عام انتخابات کیلئے ابھی امیدواروں کا چنا ؤ نہیں کیا گیا اسلئے پارٹی کارکن اور عہدیدار اس حوالے سے احتیاط برت کر سوشل میڈیا پر اشتہار وغیرہ سے اجتناب کریں ۔ انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ اجلاس صوبائی تنظیم کے ساتھ ساتھ ضلع بھر کے تمام یونین کونسلوں اور تینوں تحصیلوں کے عہدیداروں کو بھی مدعو کیا جائیگا۔

مزید : راولپنڈی صفحہ آخر