آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا کر دینگے ‘ لیاقت شباب

آئندہ انتخابات میں پی ٹی آئی کا صفایا کر دینگے ‘ لیاقت شباب

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


نوشہرہ(بیورورپورٹ) پاکستان پیپلزپارٹی پشاور ڈویژن کے صدر اور سابق صوبائی وزیر لیاقت شباب نے کہا ہے کہ موجودہ صوبائی کا احتساب قریب ہے اور آئندہ انتخابات میں خیبرپختونخوا سے پی ٹی آئی کا صفایا ہوگا پیپلزپارٹی کے اقتدار کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا کیونکہ پیپلزپارٹی کے سابق حکومتوں نے ہمیشہ عوام کی خدمت کی اور ان کو روزگار دیا موجودہ صوبائی حکومت نے این ٹی ایس کا بہانا بناکر غریبوں کا حق چھین کر اپنے منظور نظرافراد کو نوکریوں سے نوازا پرویز خان خٹک نے جتنی کرپشن موجودہ حکومت میں کی اس کی مثال نہیں ملتی میں ان کو چیلنج دیتا ہوں کہ وہ آکر میرے ساتھ مناظرہ کریں تاکہ دودھ کا دودھ اور پانی کا پانی ہوجائے کیونکہ ان کے کرپشن کے تمام ثبوت میرے ساتھ ہے وفاقی وصوبائی احتساب بیورو، ایف آئی اے اور اینٹی کرپشن والوں کو بھی میں ثبوت دینے کیلئے تیارہوں پیپلزپارٹی کی تاریخ قربانیوں سے بھری پڑی ہے تین ماہ میں تبدیلی لانے والوں نے تمام سرکاری اداروں کو تباہ کرکے رکھ دیا ہے ان خیالات کااظہارانہوں نے نیامحلہ نوشہرہ کینٹ میں ایک شمولیتی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایک درجن سے زائد نوجوانوں نے جن میں پی ٹی آئی اور دیگر پارٹیاں شامل تھی نے پیپلزپارٹی میں شمولیت کااعلان کیا تقریب سے نوشہرہ کینٹ کے صدر شاہ زیب جان، سینئر نائب صدر طاہرخان، جنرل سیکرٹری وحیدجان وارڈ نمبر4 کے صدر صلاح الدین نے بھی خطاب کیا لیاقت شباب نے کہا کہ پارٹی کے کارکن انتخابات کی تیاریاں شروع کردے کیونکہ آئندہ انتخابات میں پیپلزپارٹی کا راستہ کوئی نہیں روک سکتا اور پیپلزپارٹی ملک کی واحد بڑی پارٹی ہے جس کو کوئی آمر ختم نہیں کرسکا موجودہ وفاقی اور صوبائی حکومتیں جو بڑے بڑے دعوے کرتے ہیں وہ پیپلزپارٹی کو کیا ختم کرسکیں گے انہوں نے کہا کہ میاں نوازشریف نے 2018 تک لوڈشیڈنگ کے خاتمے کا اعلان کیا تھا لیکن 2017میں لوڈشیڈنگ ختم تو کیا کم بھی نہ ہوسکا تو 2018 تک لوڈشیڈنگ کیسے ختم ہوگا عوام کا حافظہ اتنا کمزور نہیں جو ان کے جھوٹے وعدوں کو بھول سکے انہوں نے کہا کہ اگر لوڈشیڈنگ کو ختم نہ کیاگیا تو ہم جیل سے ڈرنے والے نہیں نوشہرہ جی ٹی روڈ کو عوام کے تعاون سے غیرمعینہ مدت کیلئے بلاک کردیں گے انہوں نے کہا کہ موجودہ صوبائی حکومت نے بھی بڑے بڑے دعوے کئے تھے کہ ہم لوڈشیڈنگ پرقابو پانے کیلئے 300 ڈیم بنارہے ہیں لیکن وہ وعدے بھی جھوٹے نکلے اور ایک یونٹ بجلی بھی پیدا نہ کرسکے انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر عوام کو دھوکہ دیاگیا اور آئندہ انتخابات میں تحریک انصاف کے امیدوار اپنی ضمانتیں بھی نہیں بچاسکیں گے۔