ہنگو ، ضلع ناظم نے 14 اساتذہ کے ٹرانسفر آرڈرز معطل کر دئے

ہنگو ، ضلع ناظم نے 14 اساتذہ کے ٹرانسفر آرڈرز معطل کر دئے

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ھنگو( زاہداللہ بنگش ) محکمہ تعلیم کے احکامات پر ضلع ناظم حرکت میں آ گئے،چوبیس اساتزہ کی پوسٹنگ اور ٹرانسفر آرڈر کو معطل کر دیا، رولز کے مطابق ایجو کیشن آفیسر ٹرانسفر کے لیے ضلع ناظم کو اعتماد میں لینے کے پابند ہیں،ایجو کیشن اہلکاروں اور افسران کے مطلق عوامی شکایات پر خاموش نہیں بیٹھوں گا۔مفتی عبید اللہ۔تفصیلات کے مطابق محکمہ ایجو کیشن ھنگو کی طرف سے چوبیس اساتزہ کی ٹرانسفر کے احکامات جاری ہوئے جنہیں ضلع ناظم نے مسترد کر دیا۔اور آرڈر کو معطل کر دیا۔ڈسٹرکٹ ناظم مفتی عبید اللہ نے کہا ہے کہ لوکل گورنمنٹ رولز کے مطابق محکمہ ایجو کیشن ٹرانسفر پوسٹنگ سمری ضلع ناظم کو بیھجنے کا پابند ہے اور ضلع ناظم کی منظوری کے بعد احکامات پر عمل درامد ہوتا ہے اگر ایک ہفتے میں ضلع ناظم سمری پر رائے نہ دے تو وہ سمری منظور تصور کی جاتی ہے مگر ڈسٹرکٹ ایجو کیشن آفیسر نے قانونی تقاضے پورے نہیں کیے اس لیے یہ ٹرانسفر آرڈر معطل کیا ہے۔ضلع ناظم نے کہا ہے کہ کسی کو بھی اپنے دائرے اور قانونی حد سے تجاوز نہیں کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ محکمہ ایجو کیشن ھنگو کے متعلق عوامی شکایات بڑھتی جا رہی ہیں مگر اب کسی کوتاہی کو برداشت نہیں کریں گئے۔