ڈیرہ‘ پیسکو ڈیرہ نے پٹرول پمپ کی بجلی منقطع کر دی

ڈیرہ‘ پیسکو ڈیرہ نے پٹرول پمپ کی بجلی منقطع کر دی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)ایکسین رولر ڈویثرن پیسکوحزب اللہ خان محسود کی ہدایت پر ایک لاکھ روپے سے زائد کے بقایا جات پر پیسکو ٹیم نے چشمہ روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ کا ٹرانسفار مر اتار کر پٹرول پمپ کی بجلی منقطع کر دی۔تفصیلات کے مطابق پیسکو واپڈا رولر ڈویثرن کے ایکسین حزب اللہ خان محسود کی ہدایت پر پیسکو واپڈا کے اہلکاروں نے واپڈا کے1,16,777 روپے کے بقایا جات پر کاروائی کرتے ہوئے چشمہ روڈ پر واقع ایک پٹرول پمپ کا 25کے وی اے کا ٹرانسفارمر اتار کر پٹرول پمپ کی بجلی منقطع کر دی،ایکسین رولر ڈویثرن حزب اللہ خان محسود نے میڈیا کو بتایا کہ بجلی کے بقایا جات کو کسی صورت برداشت نہیں کریں گے ،بجلی کے بقایا جات ادا نہ کرنے والوں کیخلاف سختی سے نمٹیں گے ۔