ڈیرہ‘ غیر قانونی طور پر شکار کرنیوالے 2 شکاری گرفتار

ڈیرہ‘ غیر قانونی طور پر شکار کرنیوالے 2 شکاری گرفتار

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


ڈیرہ اسماعیل خان (بیورو رپورٹ)محکمہ وائلڈ لائف ٹیم نے علاقہ رمک کے گاؤں بھور میں کامیاب کاروائی کے دوران غیر قانونی شکار کے زریعے پکڑے گئے دو سو سانڈھے قبضے میں لے لئے ،دو شکاری گرفتار کر کے تھانہ پروآ کے حوالے کر دیئے گئے ۔تفصیلات کے مطابق ڈی ایف او محکمہ وائلڈ لائف ڈیرہ اسماعیل خان سردار سریجیل خان بلوچ کی ہدایت پر محکمہ وائلڈ لائف کی ٹیم نے علاقہ رمک کے گاؤں بھور میں کامیاب کاروائی کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر پکڑے گئے دو سو سانڈھے قبضے میں لے لئے ٹیم نے دو شکاریوں کو بھی گرفتارکر کے تھانہ پروآ کے حوالے کر دیا ،محکمہ وائلڈ لائف ٹیم نے پکڑے گئے غیر قانونی سانڈھوں کو مال مقدمہ بنا کر رمک کے علاقے میں انکو دوبارہ چھوڑ دیا ،عوامی ،سماجی اور تجارتی حلقوں نے محکمہ وائلڈ لائف کی کاروائی پر ڈی ایف او سردار سر یجیل خان بلوچ کو خراج تحسین پیش کیا ہے ۔