غیر رجسٹرڈ سکولوں کیساتھ فائنل راؤنڈ کھیلنے کا وقت آگیا‘ اعزاز احمد جوئیہ

غیر رجسٹرڈ سکولوں کیساتھ فائنل راؤنڈ کھیلنے کا وقت آگیا‘ اعزاز احمد جوئیہ

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app

ملتان (سٹاف رپورٹر) چیف ایگزیکٹو ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی ملتان اعزاز احمد جوئیہ نے کہا ہے کہ اب غیر رجسٹرڈ سکولز کے ساتھ فائنل راؤنڈ کھیلنے کا وقت آگیا ہے ‘ ’’پاکستان ‘‘ کیساتھ گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سکولز کی رجسٹریشن میرٹ پر ہوگی ‘جو سکولز حکومتی شرائط پوری کریں گے انہیں فوری طور پر رجسٹرڈ کیاجائے گا اور دوسری جانب جو سکولز غیر معیاری ہونگے اور کمیٹیا ں جن پر اعتراض کر یں گی ‘ انہیں بند کر دیا جائے گا ‘ اس سلسلے میں کوئی دوسرا آپشن ہی نہیں ہوگا ‘ اس سلسلے میں اگر کسی افسر اور(بقیہ نمبر19صفحہ12پر )
اہلکار کی ملی بھگت ثابت ہو گئی تو اس کو کسی صو رت میں چھوڑ ا نہیں جائے گا اور سخت ترین کارروائی ہوگی ۔